شہزادہ محمد بن سلمان اور عراقی وزیراعظم کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

26  جون‬‮  2022

جدہ(این این آئی)عراق کے وزیراعظم مصطفی الکاظمی سعودی عرب کے سرکاری دورے پر جدہ پہنچ گئے جہاں سعودی ولی عہد، نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے السلام پیلس میں ان کا استقبال کیا۔سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق

ملاقات کے موقع پردونوں رہ نمائوں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ تعاون کے شعبوں کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ علاقائی سلامتی اور استحکام کی حمایت پر زور دیا۔عراق کے وزیر اعظم کے دفتر نے اطلاع دی کہ الکاظمی نے سعودی ولی عہد سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے ساتھ سات انہوں نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے موقع پر سعوی عرب کے نیشنل گارڈز کے وزیر شہزادہ عبداللہ بن بندر بن عبدالعزیز، نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز، ، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ، وزیر تجارت ماجد بن عبداللہ القصبی ، چیف آف جنرل انٹیلی جنس خالد بن علی الحمیدان اور عراق میں خادم حرمین شریفین کیسفیر عبدالعزیز الشمری نے شرکت کی۔عراق کی جانب سے وزیر وزیراعظم مصطفی الکاظمی کے ساتھ آئے وفد میں وزیر خارجہ فواد حسین، نیشنل انٹیلی جنس ایجنسی کے انڈر سیکریٹری ماجد علی حسین، وزیراعظم کے خصوصی دفتر کے ڈائریکٹر احمد نجاتی اور وزیراعظم کے مشیر برائے پروٹوکول امور حسنین رشید الشیخ نے شرکت کی۔



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…