اردوان نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر اٹھادیا

22  ستمبر‬‮  2021

نیویارک(این این آئی)ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب میں مسئلہ کشمیر اٹھا دیا۔رجب طیب اردوان نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ کشمیر میں 75 سالوں سے جاری ظلم ختم کرنے کی ضرورت ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے

ترکی کشمیریوں کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانوں کے ساتھ یکجہتی جاری رکھیں گے، سماجی ڈھانچے کی پرواہ کیے بغیر افغانستان کو تنہا چھوڑ دیا گیا، موجودہ حالات میں افغانستان کو عالمی برادری کے تعاون کی ضرورت ہے۔جنرل اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے حقوق کے لیے بھی اپنی مہم جاری رکھیں گے۔ترک صدررجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ افغانستان کو گزشتہ 40 سال سے تنہا چھوڑ دیا گیا تھا۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کو عالمی امداد اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔ رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ترکی افغانستان اور وہاں کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ کورونا ویکسین کو قوم پرستی سے جوڑنا انسانیت کی توہین ہے۔ ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اس وقت بھی لاکھوں افراد کورونا وائرس سے دوچار ہیں۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…