ایوانکاٹرمپ پر انوکھے انداز سے قومی خزانے کو لوٹنے کا الزام ، صرف  باتھ روم کیلئے کتنے کروڑوں روپے خرچ کر دیے ؟ حیران کن انکشاف 

16  جنوری‬‮  2021

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا اور داماد کشنر پر انوکھے انداز سے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزامات سامنے آئے ہیں، دونوں کی سیکیورٹی پر تعینات خفیہ ایجنٹس کے باتھ روم استعمال کیلئے کے لیے 1 لاکھ 44 ہزار ڈالر ( 23 کروڑ پاکستانی روپے) سے زائد رقم کرائے کے اسٹوڈیو اپارٹمنٹ کی

مد میں بہا دی گئی۔امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایوانکا اور کشنر نے خفیہ ایجنٹس پر اپنے پر تعیش گھر کے باتھ روم استعمال کرنے پر پابندی لگا رکھی تھی، خفیہ ایجنٹس سڑکیں ، فٹ پاتھ، پبلک ٹوائلٹس اور قریبی مقامات استعمال کرتے رہے ۔ہمسایوں کی شکایت پر گھر کے قریب 3 ہزار ڈالر ماہانہ کرائے پراسٹوڈیو اپارٹمنٹ لیا گیا ، یوں اب تک 1 لاکھ 44 ہزار ڈالر یعنی 23 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد رقم کرائے کی مد میں بہا دی گئی ہے، جبکہ وائٹ ہاوس نے خبر کی تردید کی ہے۔امریکی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا دونوں نے اپنی سیکیورٹی پر تعینات خفیہ ایجنٹس کو اپنے گھر میں بنیادی انسانی ضرورت واش روم استعمال نہیں کرنے دیا،جیئرڈ کشنر نے واشنگٹن ڈ ی سی میں 2017میں 5 ہزار مربع فٹ کا پرتعیش مکان کرائے پر لیاجس میں چھ بڑے اور ایک چھوٹا ٹوائلٹ تھا لیکن ایوانکا اور کشنر نے خفیہ ایجنٹس کو ٹوائلٹس استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی۔ایجنٹس مجبورا فٹ پاتھ، ہوٹلوں کے ٹوائلٹس،پبلک ٹائلٹس اور قریبی مقامات استعمال کرتے رہے ، ہمسایوں نے شکایت کی تو ایجنٹس سابق صدر اوباما کے گیراج کا ٹوائلٹ استعمال کر تے رہے تاہم بعد میں ایوانکا اور کشنر کے مکان کے قریب سڑک پار ایک اسٹوڈیو اپارٹمنٹ تین ہزار ڈالر ماہانہ کرائے پر مل گیا ۔اس طرح 2017 سے اب تک ایک لاکھ چوالیس

ہزار یعنی 23 کروڑ پاکستانی روپے سیزائد صرف خفیہ ایجنٹس کے ٹوائلٹس پر خرچ کر دیئے گئے ، یہ پیسے امریکی ٹیکس دہندگان کی جیب سے ادا کئے گئے ۔دوسری جانب ترجمان وائٹ ہاوس نے خبر کی تردید کی ہے اور کہا خفیہ ایجنٹس کو باتھ روم استعمال کرنے سے نہیں روکا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…