پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

انٹرنیٹ پر ٹیلی گرام میسنجنگ ایپ پر ٹرمپ سے منسوب غیرمصدقہ چینل منظرعام پر آگیا

datetime 14  جنوری‬‮  2021 |

اسلام آباد، واشنگٹن (این این آئی)انٹرنیٹ پر ٹیلی گرام میسنجنگ ایپ پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے منسوب غیرمصدقہ چینل منظرعام پر آگیاہے، پی این پی فیکٹ چیک کے مطابق ٹرمپ نامی ٹیلی گرام چینل کو ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد صارفین

سبسکرائیب کرچکے ہیں، تاہم ٹیلی گرام انتظامیہ تاحال اس چینل کی تصدیق نہیں کرسکی ہے، دوسری طرف وائٹ ہاؤس انتظامیہ کی طرف سے بھی مذکورہ ٹیلی گرام چینل کے حوالے سے خاموشی ہے،روسی میڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں صدر ٹرمپ کے ٹیلی گرام چینل کو فیک قرار دے دیا ہے،پی این پی فیکٹ چیک کے مطابق انٹرنیٹ، میڈیا پر بڑھتے ہوئے فیک نیوزرحجان کے تناظر میں امریکی صدر سے منسوب ٹیلی گرام چینل کے حوالے سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے،دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر کے بعد اسنیپ چیٹ اکانٹ بھی مستقل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان اسنیپ چیٹ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کا اکائونٹ نفرت انگیز بیان، غلط معلومات کے پھیلا ئواور  اکسانے کی وجوہات پر بند کیا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز یوٹیوب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چینل معطل کر دیا تھا۔یوٹیوب نے ڈونلڈ ٹرمپ کا چینل ممکنہ خطرے کے پیش نظر معطل کیا اور ویڈیوز ہٹائی تھیں۔ ٹرمپ چینل پر کم از کم 7 دن تک نیا مواد اپلوڈ نہیں ہو سکے گا۔خیال رہے کہ فیس بک، انسٹاگرام پر ڈونلڈ ٹرمپ کے اکائونٹس پہلے ہی معطل ہو چکے ہیں جبکہ ٹوئٹر سے ڈونلڈ ٹرمپ کا اکائونٹ ڈیلیٹ ہو چکا ہے۔

موضوعات:



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…