بارود سے بھرے انناس کھانے والی حاملہ ہتھنی کی موت ، دردناک واقعے نے انسانیت کو شرمسار کردیا

4  جون‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں بارود سے بھرے انناس کھانے والی حاملہ ہتھنی کی موت نے انسانیت پر سنگین سوالات کھڑے کر دئیے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پلک کاڈ کے سائلنٹ ویلی نیشنل پارک میں وائلڈ لائف وارڈن سیموئل پچاؤ نےبتایا ‘ہمیں وہ جگہ نہیں مل پائی جہاں وہ زخمی ہوئی تھی۔

وہ صرف پانی پی رہی تھی، شاید اس سے اسے کچھ راحت مل رہی تھی۔ اس کا پورا جبڑا دونوں جانب سے شدید زخمی تھا۔ اس کے دانت بھی ٹوٹ گئے تھے۔پلک کاڈ ضلع کے علاقے مینارکڑ کے جنگلات کے افسر سنیل کمار نے بتایامحکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے ہتھنی کو 25 مئی کو اس وقت دیکھا تھا جب وہ قریبی کھیت میں گھوم رہی تھی۔ شاید وہ اپنے پیٹ میں پلنے والے بچے کے لیے کچھ کھانا چاہ رہی تھی۔ہتھنی کے زخمی ہونے کا یہ واقعہ لوگوں کے سامنے اس وقت آیا جب ریپڈ رسپانس ٹیم کے فاریسٹ آفیسر موہن کرشنن نے فیس بک پر اس کے بارے میں ایک جذباتی پوسٹ لکھی۔انھوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ہتھنی زخمی ہونے کے بعد ایک گاؤں سے بھاگتی ہوئی نکلی لیکن اس نے کسی کو تکلیف نہیں پہنچائی۔فیس بک پر ہتھنی کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ تصویروں میں ہتھنی کا درد بیان نہیں ہوسکتا ہے۔دریں اثنا سنیل کمار کا کہنا ہے کہ محکمہ جنگلات نے دیگر ہاتھیوں کی مدد سے ہتھنی کو ندی سے نکالنے کی کوششیں کیں لیکن وہ وہاں سے نہیں ہلی۔ محکمہ جنگلات جانوروں کے ڈاکٹروں کے ذریعے ہتھنی کا آپریشن کروانا چاہ رہا تھا۔لیکن بالآخر ہتھنی 27 مئی کو دریا میں کھڑے کھڑے چل بسی۔ جب اس کے جسم کو پوسٹ مارٹم کے لیے لے جایا گیا تو پتا چلا کہ وہ حاملہ تھی۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…