ایمریٹس نے پاکستان کے لئے کونسی سروسز بحال کردیں

3  جون‬‮  2020

کراچی (این این آئی) ایمریٹس پوسٹ نے پاکستان کے لئے میل، پیکٹس، اور پارسل کی تمام سروسز کی بحالی کا اعلان کردیا ہے۔ اس اعلان کی بدولت متحدہ عرب امارات کی پاکستانی کمیونٹی اور بزنسس کو کم لاگت کے چینلز کے ساتھ زیادہ بڑے حجم کی مارکیٹ سے رسائی حاصل ہوگی۔ پاکستان جنوبی ایشیاء میں ایمریٹس پوسٹ کی ایک اہم مارکیٹ ہے جہاں سال 2019 میں تقریبا 80 ٹن پوسٹل سامان کی

آمد و رفت ہوئی۔ایمریٹس پوسٹ گروپ کے قائم مقام گروپ سی ای او عزت مآب عبداللہ محمد الشرام نے کہا، “پاکستان ہماری مصروف ترین مارکیٹوں میں سے ایک ہے اور کورونا وائرس کی وجہ سے عارضی معطلی کے بعد ہم سروسز کی بحالی پر انتہائی پرجوش ہیں۔ پاکستانی کمیونٹی متحدہ عرب امارات کی سماجی و معاشی میدان میں نمایاں انداز سے موجود ہے۔ اپنے نیٹ ورک کے ذریعے ہم نے تحائف، گھریلو سامان، الیکٹرانک مصنوعات کے ساتھ ہی ریٹیل مصنوعات کی پاکستان میں دوبارہ فروخت کے لئے باسہولت، کم لاگت کا قابل انحصار میکنزم تیار کیا ہے۔” ملک میں بروقت اور موثر انداز سے تمام پوسٹل سروسز بشمول اکانومی میل، اسٹینڈرڈ میل، رجسٹرڈ میل، اسٹینڈرڈ پیکٹس، اسٹینڈرڈ پارسلز اور ایکسپریس پارسلز کی سروسز دستیاب ہوں گی جن میں کراچی اور لاہور کے تجارتی مراکز کے ساتھ پشاور، راولپنڈی، فیصل آباد اور کوئٹہ سمیت اہم خطے شامل ہیں۔ ایمریٹس پوسٹ پاکستان سے شپمنٹس کی نقل و حرکت بڑھانے کے لئے ایئرفریٹ استعمال کرے گا اور ملک میں پاکستان پوسٹ کا نیٹ ورک استعمال کرکے تیزرفتاری سے سامان کی فراہمی کے عمل کو یقینی بنائے گا۔ ایمریٹس پوسٹ لائن ہاؤل کے انتخاب، سامان کے حجم، اور آپریشنز میں اضافے کی وجہ سے اپنے صارفین کو بہترین قیمتوں کے لئے سودے بازی فراہم کرنے کے قابل ہوگیا ہے۔ ایک کلوگرام پر 47 اماراتی درہم سے لیکر 5 کلوگرام پر 83 اماراتی درہم کی قیمتوں کے ساتھ ایمریٹس پوسٹ پاکستان میں 4 روز یا 21 روز میں منتخب شدہ سروس کے

انتخاب کی بنیاد پر انتہائی کم لاگت کی پوسٹل شپنگ سہولیات پیش کر رہا ہے۔ وٹ کی بحالی کے ساتھ ہی ساتھ ایمریٹس پوسٹ عالمی وبا کورونا وائرس کے خلاف مستقل سخت اقدامات پر عمل پیرا ہے۔ صحت اور حفاظتی قوانین کی پاسداری بشمول باقاعدگی سے سینی ٹائزیشن تمام برانچز ، سارٹنگ و ڈیلیوری سینٹرز، دفاتر، ڈیلیوری گاڑیاں، بشمول اسکے مراکز میں داخل ہونے والی تمام ڈاک اور پارسل آئیٹمز پر

سرانجام دی جاتی ہے۔ اس بات کو بھی یقینی بنایا جاتا ہے کہ تمام کورئیرز کا درجہ حرارت روزانہ چیک ہو اور وہ بلارابطہ شپمنٹس کے لئے درکار ذاتی حفاظتی سامان سے لیس ہوں۔ پاکستان کے لئے ہماری تمام خدمات اور قیمتیں ملاحظہ کرنے کے لئے برائے مہربانی ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو ڈاٹ ایمریٹس پوسٹ ڈاٹ اے یو (www.emiratespost.ae) وزٹ کریں۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…