شام میں خلیفہ حضرت عمر بن عبدالعزیز کے مزار پر حملہ،عمارت تباہ کردی دہشتگرد جسد خاکی بھی نکال کر ساتھ لے گئے،مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی

30  مئی‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں دہشتگرد گروپوںکا خلیفہ حضرت عمر بن عبدالعزیز کے مزار پر حملہ ،عمارت کوتباہ کردیا، دہشتگرد عمر بن عبدالعزیز کے مزار میں دفن ان کا اور دیگر افراد کے جسد خاکی کو بھی نکال کر اپنے ساتھ لے گئے۔ اس حوالے سے شامی حکومت کے حامیوں نے انٹرنیٹ پر ویڈیوز بھی جاری کی ہیں جن میں دکھایا گیا ہے کہ معر النعمان شہر کے قریب واقع دیر شرقی کے علاقے میں واقع عمر بن عبدالعزیز

کے مزار سے ان کا جسد خاکی نکال رہے ہیں۔ ایک اور ویڈیو میں مزار میں واقع قبر مبارک کو خالی دکھایا گیا ہے۔ ترکی کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ دہشتگردوں نے جسد خاکی کو کہاں منتقل کیا ؟ فروری میں بھی شامی افواج نے علاقے کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد مزار کے علاقے کو آگ لگادی تھی جس سے اسے نقصان پہنچا تھا۔واقعے کے بعد دنیا بھر کے مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…