کرونا وائرس سے متاثرہ سپین نے سیاحوں کیلئے سرحدیں کھولنے کا اعلان کر دیا

23  مئی‬‮  2020

میڈرڈ( آن لائن ) کرونا وائرس سے متاثرہ ملک اسپین نے ایک ماہ بعد جولائی سے سیاحوں کیلیے سرحدیں کھولنے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی عالمگیر وبا نے دنیا بھر میں لوگوں کو متاثر کررکھا ہے لیکن امریکا، برطانیہ اور یورپی ممالک وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں

جس کے باعث گزشتہ دو ماہ سے مذکورہ ممالک میں لاک ڈاؤن جاری تھا۔وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلیے تمام متاثرہ ممالک نے اپنی زمینی، سمندری اور فضائی سرحدیں بند کردیں تھی تاہم اب ہسپانوی وزیر اعظم نے مملکت کے دروازے سیاحوں کیلیے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ہسپانوی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ وائرس پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے تاہم سیاحوں آمد کا سلسلہ جولائی سے شروع سے کیا جائے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ بغیر تماشائیوں کے 8 جون سے لالیگافٹ بال دوبارہ شروع ہوسکتی ہے، اسپین میں کرونا وائرس اور اموات میں کمی آرہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اسپین کی پارلیمنٹ نے ہنگامی حالت کی مدت 2 ہفتوں تک بڑھا کر 6 جون کی تھی۔واضح رہے کہ اسپین میں مہلک ترین کرونا وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 81 ہزار 904 ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار 628 کا ہندسہ عبور کرچکی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…