کرونا کیخلاف بڑی کامیابی ، وہ دوا جو مریضوں کی زندگیاں بچانے لگی ، متاثرہ مریض جلد ہی اپنے پیروں پر کھڑے ہونے لگے

30  اپریل‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے کہا ہے کہ اینٹی وائرل دوا Remdesivir کے کورونا مریضوں پر مثبت اثرات سامنے آئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ دوا کے استعمال سے کورونا مریض کی صحت بحال ہونے کا وقت کم کرنے میں مدد ملی ہے۔دریں اثنا امریکی سائنس دانوں نے نئے کورونا وائرس کے خلاف ایک ممکنہ پیش رفت کی نوید سنا دی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اس بیماری کے خلاف ایک اینٹی وائرل دوا کا مؤثر ردعمل نوٹ کیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ دوا کچھ مریضوں کو تجرباتی بنیادوں پر دی گئی تھی، جس کے بعد ان افراد میں بہتری دیکھی گئی ہے۔ یوں عالمی سطح پر ایک امید پیدا ہو گئی ہے کہ جلد ہی اس وبا پر قابو پانے میں مدد مل سکے گی۔ دنیا بھر میں سائنس دان کورونا وائرس کی ویکسین اور دوا بنانے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔دوسری جانب نیویارک (این این آئی)گزشتہ چند ہفتوں کے دوران دنیا بھر میں تپ دق (ٹی بی) کی روک تھام کیلئے مختلف ممالک میں عام استعمال ہونے والی ویکسین کو نئے نوول کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے تحقیق کا آغاز ہوا۔بیسیلس کالمیٹی گیورن (بی سی جی) نامی ویکسین نومولود اور کم عمر بچوں کو ٹی بی سے بچانے کے لیے دی جاتی ہے۔ امریکا میں سائنسدانوں کا موقف ہے کہ یہ ویکسین کورونا وائرس کے اثرات کی روک تھام کرسکتی ہے یعنی ہسپتال میں داخلے اور اموات کی شرح میں کمی لائی جاسکتی ہے۔بی سی جی ویکسین کو ویسے تو ٹی بی سے تحفظ کیلئے استعمال کیا جاتا ہے مگر امریکا میں اسے مثانے کے کینسر کے علاج کیلئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔کچھ عرصے پہلے ایک تحقیق میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ جن ممالک میں اس ویکسین کا اب بھی عام استعمال ہورہا ہے، وہاں کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور اموات کی شرح ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں کم ہے۔امریکا کی ٹیکساس اے اینڈ ایم پہلی یونیورسٹی بن رہی ہے جو انسانوں پر اس ویکسین کی آزمائش کرنے والی ہے

اور طبی ورکرز کو اس کا حصہ بنایا جارہا ہے۔یونیورسٹی کے سائنس سینٹر کے پروفیسر جیفری ڈی کاریلو کے مطابق یہ ویکسین لوگوں کو بیماری سے بچانے میں مدد نہیں دے گی، درحقیقت اس ویکسین کو بڑے پیمانے پر مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے اگلے 2 سے 3 برسوں کے دوران بڑا فرق نظر آئے گا جب تک کووڈ 19 کے لیے ایک مخصوص

ویکسین تیار نہیں ہوجاتی۔محققین کو 25 لاکھ ڈالرز گزشتہ ہفتے فراہم کیے گئے تاکہ وہ اپنا کام ہرممکن تیزی سے آگے بڑھاسکیں اور تحقیق کی ویڈیو بھی جاری کی گئی اور انسانی ٹرائل رواں ہفتے شروع ہوجائیگا۔ویڈیو میں پروفیسر کاریلو نے کہا کہ اس ویکسین ے لوگوں کو فوری طور پر کووڈ 19 کے علاج میں مدد مل سکے گی کیونکہ اس دوا کو ایف ڈی اے نے پہلے ہی منظوری دی ہوئی ہے۔،

ویکسین کی آزمائش کے ابتدائی 3 مراحل کی جگہ براہ راست چوتھے مرحلے سے تحقیق شروع کی جارہی ہے،تحقیق میں 1800 طبی ورکرز کو شامل کیا جائے گا اور اسے ریاست کے دیگر حصوں کے ساتھ ساتھ لاس اینجلس اور بوسٹن تک توسیع دی جائے گی۔اب تک آسٹریلیا، نیدرلینڈ، جرمنی اور برطانیہ میں بڑے پیمانے پر بی سی ویکسین کے کلینکل ٹرائلز شروع کرنے کا اعلان ہوچکا ہے،

جن کے نتائج آئندہ چند ہفتوں یا مہینوں میں سامنے آئیں گے۔مارچ کے آخر میں ایک تحقیق دعویٰ کیا گیا تھا کہ جن لوگوں کو یہ ویکسین دی گئی ہے انہیں کووڈ 19 کے خلاف کسی حد تک تحفظ ملا ہے۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ کووڈ 19 کے کیسز اور اموات کی شرح ان ممالک میں زیادہ ہے جہاں یہ ویکسین اب استعمال نہیں ہوتی، جیسے امریکا، اٹلی، اسپین اور فرانس۔پاکستان، بھارت، چین اور کئی ممالک میں یہ

ویکسین اب بھی عام استعمال ہوتی ہے۔محققین کا دعویٰ تھا کہ جن ممالک میں اس ویکسین کا استعمال ہورہا ہے وہاں کووڈ 19 سے اموات کی شرح نمایاں حد تک کم ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ ایسے ممالک جہاں اس ویکسین کا استعمال تاخیر سے ہوا جیسے ایران جہاں 1984 میں اسے اپنایا گیا، وہاں بھی اموات کی شرح زیادہ ہے، جس سے اس خیال کو توقیت ملتی ہے کہ بی سی جی ایسے بزرگ افراد کو تحفظ فراہم کررہی ہے،

جن کو بچپن میں یہ ویکسین استعمال کرائی گئی۔محققین کا کہنا تھا کہ اس ویکسین کے استعمال کرنے والے ممالک میں کووڈ 19 کے مصدقہ کیسز کی تعداد بھی کم رہنے میں ممکنہ مدد ملی ہے۔ویکسین میں ٹی بی کی ایک قسم کا زندہ اور کمزور جراثیم ہوتا ہے، جو جسم کے اندر اس بیماری کے خلاف مدافعت پیدا کرتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ بی سی جی ویکسین کا بڑے پیمانے پر استعمال کووڈ 19 پھیلانے والے افراد میں کمی لاسکے گا

جبکہ دیگر اقدامات کے ذریعے اس کے پھیلائو میں کمی لانا ممکن ہوجائے گا۔محققین کا کہنا تھا کہ چین میں اس وائرس کے تیزی سے پھیلنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ وہاں 1966 سے 1986 کے ثقافتی انقلاب کے دوران ٹی بی کی روک تھام اور علاج کرنے والے ادارے معطل اور کمزور ہوگئے تھے، جس کی وجہ سے لوگ متاثر ہوئے۔دوسری طرف امریکی صدر صدرٹرمپ نے بھی ایمرجنسی صورتحال میں اس دوائی کے

استعمال کی اجازت دینے پر غور شروع کردیا ہے۔اینٹی وائرل دواکے کورونا مریضوں پر مثبت اثرات کی خبروں کا امریکی مارکیٹ پر مثبت اثر پڑا اور کاروبار کے اختتام پر ڈاؤ جونز میں 2.2 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ایس اینڈ پی میں 2.7 اور نیسڈیک انڈیکس میں 3.6 فیصد کا اضافہ ہوا۔خیال رہے کہ اس سے قبل ملیریا کے علاج میں استعمال ہونے والی دوا ہائیڈروکسی کلوروکوئین کے بھی کورونا مریضوں پر مثبت اثرات سامنے آئے تھے اور مختلف ممالک میں اسے کورونا مریضوں کے علاج میں استعمال بھی کیا جارہا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…