جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

ہمیں فطرت کے قانون اور دنیا کو سمجھنے کی ضرورت ہے، کورونا وائرس ”قدرت“ کا رد عمل ہے، پوپ فرانسس کی انٹرویو میں حیرت انگیز باتیں

datetime 8  اپریل‬‮  2020 |

ویٹی کن سٹی (این این آئی) کتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس انسانوں کی جانب سے دنیا کو بگاڑنے اور قدرتی چیزوں کی قدر نہ کرنے پر قدرت کا رد عمل ہوسکتا ہے۔مذکورہ انٹرویو میں پوپ فرانسس نے میگزین کی جانب سے پوچھے گئے 6 سوالوں کے جوابات دئیے جو انہیں کچھ ہفتے قبل ہی بھجوائے گئے تھے۔

دی ٹیبلیٹ میگزین کے مطابق پوپ فرانسس کو بھجوائے گئے سوالوں کے جواب میں انہوں نے اسپینش زبان میں میگزین کو آڈیو بھجوایا جس کا ترجمہ کرکے انہیں اب شائع کردیا گیا۔پوپ فرانسس سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے اسباب، وبا کے ویٹی کن سٹی سمیت چرچز کی عبادات پر پڑنے والے اثرات سمیت وبا کو روکنے کے لیے حکومتی اقدامات سمیت وبا کے نمودار ہونے سے متعلق سوالات پوچھے گئے جن پر پوپ فرانسس نے بظاہر تفصیلی جوابات دئیے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق پوپ فرانسس نے مسیحیت کی پرچار کرنے والے میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں واضح کیا کہ ان کے مطابق انسانوں کی جانب سے دنیا کو گاڑنے اور قدرتی چیزوں کی قدر نہ کرنے پر قدرت کا رد عمل ہوسکتا ہے۔پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں معلوم کہ کورونا وائرس قدرت کا غصہ ہے یا نہیں مگر حالات سے لگتا ہے کہ فطرت کا رد عمل ہے، کیوں کہ ہم انسانوں نے اس دنیا کا ماحول ہی برباد کردیا ہے۔پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وبا دنیا کو پیغام دے رہی ہے کہ استعمال کے لیے چیزوں کی تیاری اور ان کے استعمال کو ضرورت کے مطابق کم سے کم کیا جائے اور فطرت کے ماحول کو بچایا جائے۔مسیحیوں کے روحانی پیشوا کا کہنا تھا کہ ہمیں فطرت کے قانون اور دنیا کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔پوپ فرانسس نے کورونا وائرس سے قبل دنیا میں آنے والی چھوٹی مصیبتوں کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ انسانوں نے ان مصیبتوں اور مسائل کو بھی بھلا دیا اور اب ان پر کوئی بات تک نہیں کرتا۔

انہوں نے مثال دی کہ کچھ ماہ قبل ہی آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ کو دیکھنے کے باوجود ہم اسے بھول گئے اور اب اس پر کوئی بات ہی نہیں کرتااسی طرح انہوں نے 18 ماہ قبل نارتھ پول میں پھنس جانی والی کشتی کا ذکر بھی کیا اور کہا کہ اب ان حادثات کو ہم بھول گئے اور اب کوئی ان پر بات تک نہیں کرتا۔ایک سوال کے جواب میں پوپ فرانسس نے کہا کہ حکومتوں کی جانب سے دنیا بھر میں غریب افراد کا اچھے طریقے سے خیال نہیں کیا جا رہا ہے

اور انہوں نے اس ضمن میں امریکی شہر لاس اینجلس کی مثال دی کہ وہاں بے گھر افراد کو کورونا سے بچانے کے لیے گاڑیوں کی پارکنگ میں قرنطینہ کیا جا رہا ہے جب کہ وہاں پر پرتعیش ہوٹل خالی پڑے ہیں۔مسیحیوں کے روحانی پیشوا کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کی حکومتیں بے گھر افراد کو پرتعیش ہوٹلوں میں قرنطینہ کر سکتی ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں پوپ فرانسس نے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے لوگوں کو قرنطینہ کرنے کے عمل کو مسیحیوں کے مقدس دنوں لینٹ یعنی ایسٹر کے درمیان والی مدت سے تشبیہ بھی دی تاہم انہوں نے کورونا وائرس کے قرنطینہ اور مسیحیوں کی مدت لینٹ کو واضح طور پر ایک جیسا نہیں کہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…