چین دنیا کا پہلا ملک بن گیا جس نے کرونا وائرس کی وباء پر مکمل قابو پا لیا ، ملک میں مہلک وائرس سے ہلاکتیں رک گئیں

7  اپریل‬‮  2020

بیجنگ(  آن لائن )چین کورونا کی وبا پر مکمل قابو پانے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وبا پھیلنے کا بعد آج پہلے دن چین میں کورونا سے ایک بھی ہلاکت نہیں ہوئی ہے اور ملک میں زندگی دوبارہ معمول پر آنے لگی ہے۔ خیال رہے کہ چین سے شروع ہونے والی کورونا وائرس کی وبا اس وقت دنیا میں پھیلی ہوئی ہے جس سے سب سے زیادہ نقصان امریکا، اٹلی اور سپین میں ہورہا ہے

جبکہ چین وبا پر قابو پاچکا ہے۔اعدادوشمار کے مطابق امریکا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 990 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں، 17305 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد وائرس کا شکار افراد کی تعداد 3 لاکھ 28662 ہو گئی ہے، برطانیہ میں 621، اٹلی میں 525، اسپین میں 471، ہالینڈ میں بیلجیئم میں 164، ایران میں 151، ہالینڈ میں 115، جرمنی میں 129، ترکی میں 73، کینیڈا میں 46 پرتگال میں 29، سویڈن میں 28، کینیڈا میں 27 اور الجیریا میں 22 افراد دم توڑ گئے، عالمی سطح پر ہلاکتوں کی تعداد 68310 اور متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 58198 ہو گئی جبکہ 2 لاکھ 59629 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں، ایک دن میں 3622 ہلاکتیں اور 56745 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔چین نے وبا پر قابو پا لیا ہے اور آج پورے ملک میں صرف 32نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ ایک بھی موت نہیں ہوئی ہے۔ گزشتہ ہفتے سے چین میں کورونا کیسز کی تعداد کم ہوتی جارہی ہے اور آج پورے ملک میں ایک بھی ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔ دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا کے مہلک وائرس کیمتاثرین کی تعداد 13 لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ اموات کی تعداد 74807 ہوگئی ہے۔منگل کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا بھر میںکورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔کورونا وائرس سے اٹلی میں 16523اور سپین میں13341 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔کورونا سے امریکا میں اب تک10941ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ برطانیہ میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد5373 سے تجاوز کرگئی ہے۔ یورپی ملک فرانس میں مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد8911 ہوگئی ہے۔ بھارت میں وائرس سے 136 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متاثرین کی تعداد ساڑھے چار ہزار بتائی جاتی ہے۔ دنیا بھر میں جان لیوا وائرس کورونا سے اب تک کم وبیش 13لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جن کی تعداد تصدیق شدہ ہے جبکہ ان میں سے 284886 صحت یاب ہوئے ہیں۔بھارت میں مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…