کوئی آئو میرے والد کی آخری رسومات ادا کر ادو ، ہندو بیٹے نے رشتہ داروںکے آگے دہائیاں کرونا وائرس کے ڈر سے اپنے ہی رشتہ دار میت چھوڑ کر بھاگ نکلے ، مسلمان پڑوسی نے جب آخری رسومات ادا کروائیں توہندو نوجوان اشکبار ہو گیا ،مسلمان نے انسانیت کی مثال قائم کر دی

30  مارچ‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں کینسرکی وجہ سے ہلاک ہونے والے ہندو شخص کی آخری رسومات اُس کے رشتے داروں کے بجائے مسلمان پڑوسیوں نے ادا کردی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ قومی موقر نامے کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر پوری دنیا کی

طرح بھارت میں لاک ڈاؤن جاری ہے، مودی سرکار نے بھارت میں صورتحال کو سنبھالنے کے لیے 21 دن کا لاک ڈاؤن کرنے کا اعلان کیا ہے ایسے میں تمام لوگ گھروں تک ہی محدود ہوگئے ہیں اور کورونا کے خوف کی وجہ سے باہر نکلنے سے ڈر رہے ہیں۔بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست اُتر پردیش کے ’بلند شہر‘ کے علاقے آنندوبار میں رویشنکر نامی ہندو چل بسا۔جب رویشنکر کے بیٹے نے رشتہ داروں کو والد کی آخری رسومات ادا کرنے کے لیے آنے کا کہا تو سب نے کورونا وائرس کے خوف کی وجہ سے اُس کے گھر آنے سے منع کردیا۔ ایسے میں آخری رسومات ادا کرنے کی ہامی اُس کے مسلمان پڑوسیوں نے بھری اور اِس طرح رویشنکر کے مرنے کے بعد اُس کی آخری رسومات میں اُس کے رشتہ داروں کے بجائے مسلمان پڑوسیوں نےشرکت کرکے مثال قائم کردی یہ دیکھ کر ہندو نوجوان بھی اشکبار ہو گیا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…