جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی 11سالہ شہزادی کیساتھ شادی کی کوشش،نئے انکشاف نے دنیا بھر میں تہلکہ مچا دیا

datetime 9  مارچ‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ سال دبئی کے فرمانروا شیخ محمد بن راشد المکتوم کی چھٹی بیوی شہزادی حیا امارات سے فرار ہو کر برطانیہ پہنچ گئی تھیں۔ جس کے بعد انہوں نے مبینہ طور پر انکشاف کیا تھا کہ شیخ محمد بن راشد اپنی پہلی بیوی سے ہونے والی بیٹیوں کے ساتھ برا سلوک کرتے ہیں اور انہوں نے اپنی ایک بیٹی کو قید میں ڈال رکھا ہے۔

تاہم اب دبئی کے حکمران شیخ راشد المکتوم کی اہلیہ شہزادی حیا نے برطانوی عدالت کو بتایا ہے کہ دبئی کے فرمانروا شیخ محمد بن راشد المکتوم کی 11 سالہ بیٹی کی زبردستی شادی کرانے کی کوشش کی گئی۔انہوں نے کہا کہ شیخ راشد المکتوم نے فروری 2019ء میں اپنی بیٹی کی محمد بن سلمان سے زبردستی شادی کرانے کے لیے تیاریوں کے حوالے سے بات چیت کی تھی اور یہ ہی میرے دوبئی سے فرار ہو کر برطانیہ آنے کی وجہ بنی تھی۔تاہم شیخ راشد المکتوم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے کسی بچے کی بھی زبردستی شادی نہیں کی گئی اور نہ ہی کسی کی زبردستی منگنی کی گئی،شہزادی جلیلہ کی محمد بن سلمان کے ساتھ زبردستی کا کوئی منصوبہ بھی نہیں تھا۔وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شیخ راشد المکتوم نے اپنی 13 بیٹیوں میں سے کسی کی بھی اس عمر میں زبردستی شادی نہیں کی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…