افغانستان کے مدرسے میں زوردار دھماکا، 5 طلبا جاں بحق،برفانی تودا گرنے سے 20 سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار گئے، انتہائی افسوسناک واقعات

15  فروری‬‮  2020

کابل(این این آئی) افغانستان کے ایک مدرسے میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 5 طلبا جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے،دوسرے واقعے میں برفانی تودا گرنے سے 20 سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار گئے عالمی میڈیا کے مطابق

افغانستان کے شمالی صوبے قندوز کے ضلع دست آرچی میں واقع ایک مدرسے میں زور دار دھماکا ہوا ہے، دھماکا اتنا زوردار تھا کہ آس پاس کی عمارتیں بھی لرز گئیں۔ دھماکے میں 5 طلبا جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ بارودی مواد دھماکے کے بعد ریسکیو ادارے کے اہلکاروں نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے، سیکیورٹی اداروں نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور اْسے کلیئر قرار دیکر انتظامیہ کے حوالے کردیا ہے۔ تاحال کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔دوسری جانب صوبے دائکنڈی میں برفانی تودا گرنے سے 20 سے زائد افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے، 7 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش میں ریسکیو آپریشن جاری تھا۔ خراب موسم اور بارشوں کے باعث 2 ماہ میں ہلاکتوں کی تعداد 72 ہوگئی ہے۔ادھر امریکا اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کی بحالی کے موقع پر ایک دوسرے کے خلاف پْرتشدد حملوں اور کارروائیاں بند کرنے پر اتفاق کرلیا گیا ہے تاہم اس کے باوجود مدرسے میں ہونے والے دھماکے میں 5 طلبا لقمہ اجل بن گئے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…