کشمیر ی سنگین صورتحا ل سے دوچا ر، امریکی سینیٹر نے ایسا کام کرنے کا اعلان کردیا کہ بھارت کی نیندیں اڑ گئیں

19  جنوری‬‮  2020

واشنگٹن(آن لائن)امریکا کے سینیٹر کوری بوکر نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت یکطرفہ طور پر تبدیل کیے جانے کے معاملے پر سینیٹ میں قرارداد لانے کا عزم کیا ہے۔سینیٹر کوری بوکر نے اپنے اعزاز میں واشنگٹن میں منعقدہ تقریب کے بعد خصوصی ویڈیو پیغام میں کہا کہ امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے غیر معمولی اقدامات کررہی ہے۔

مقبوضہ کشمیر کی حیثیت بھارت کی جانب سے یک طرفہ طور پر 5 اگست کو تبدیل کیے جانے کے بارے میں سینیٹر بوکر کا کہنا تھا کہ اہمیت اس بات کی ہے کہ سب ہم آواز ہوں، اس وقت خاموشی اختیار کرنا، ساز باز کے مترادف ہے، جو نہیں ہونے جانی چاہیے۔انہوںنے مزید کہا کہ سینئر سینیٹرز خصوصاً وہ جن کا تعلق امور خارجہ کمیٹی سے ہے، کے ساتھ مل کر کشمیر کے معاملے پر قرارداد لانے کی سرتوڑ کوشش کررہے ہیں اور مطالبہ کررہے ہیں کہ کشمیر میں انسانی حقوق کا احترام کیا جائے اور آزادی اظہار کا حق دیا جائے۔امریکن سینیٹر کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو سنگین نوعیت کے چیلنجز کا سامنا ہے اور وہاں جو کچھ ہورہا ہے اس کے بارے میں شفاف صورتحال سامنے نہیں آرہی۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ کشمیر کے معاملے میں متحد ہوکر ایک آواز سامنے لائی جاسکے گی۔اس موقع پر ان کے ساتھ امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر اعجاز احمد اور اے پی پیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اطہر ترمزی بھی موجود تھے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…