پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھارت مقبوضہ کشمیر میں کون سا خطرناک منصوبہ بنا رہا ہے؟ چونکا دینے والاانکشاف

datetime 17  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر (این این آئی) بھارت نے کشمیری نوجوانوں کوفاقہ کشی کا شکار بنانے،ان پر تشدد اور انہیں قتل کرنے کے لئے نازی طرز کے حراستی مراکز بنانے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق منصوبے کا واضح اشارہ سابق جنگجو بھارتی آرمی چیف اور موجودہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت نے نئی دہلی میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری نوجوانوں میں انتہا پرستی کو فروغ دیا جا رہا ہے

جن کی نشاندہی کرکے انہیں ان کیمپس میں ڈالا جانا چاہیے جہاں ان کی انتہا پسندی ختم کی جائے۔ راوت نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ پیلٹ گنوں کی وجہ سے ہونے والی چوٹوں کے لئے بھارتی فورسز کو مورد الزام نہیں ٹھہرایاجاسکتا اور”انتہا پسند پتھر باز“ پیلٹ گنوں سے زیادہ خطرناک ہیں۔بپن راوت نے مقبوضہ کشمیر میں آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے علاقے میں ریاستی دہشت گردی بڑھانے کے بھارتی منصوبے کی نشاندہی کی۔کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر آزادی پسند تنظیموں نے اپنے بیانات میں کہا ہے کہ بھارت انتہا پسندی اور بنیاد پرستی کو ختم کرنے کے نام پر نئے مراکز بنائے گا جو دراصل نازی طرز کے تشدد سینٹر ہونگے جہاں کشمیری نوجوانوں پرٹارچر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جنرل بپن راوت کاانتباہ تنازعہ کشمیر کے بارے میں بھارتی فوجی طرز عمل کا عکاس ہے جسکا مقصد کشمیری نوجوانوں کو اپنی جدوجہد سے باز رکھنا ہے۔آزادی پسند تنظیموں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے اور جموں وکشمیر پر اپنے غیر قانونی قبضے کو قبول کرانے کیلئے تشدد سمیت تمام ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1989 سے اب تک 95ہزار سے زائد بے گناہ کشمیریوں کے قتل کے باوجود بھارتی فوج بھارتی غلامی سے آزادی حاصل کرنے کے کشمیری عوام کے عزم کو متزلزل کرنے میں ناکام رہی ہے دریں اثنا نماز جمعہ کی ادائیگی کے فوراً بعد لوگوں نے سرینگر، بڈگام، پلوامہ، ترال، ڈوڈہ اور دیگر علاقوں میں زبردست بھارت مخالف مظاہرے کیے۔

مظاہرین نے آزاد ی کے حق میں اور بھارت کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے۔قابض انتظامیہ نے جمعہ کو مسلسل دوسرے دن بھی ضلع ڈوڈہ میں لوگوں کو کشمیری نوجوان ہارون عباس وانی کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرنے سے روکنے کیلئے سخت پابندیاں جاری رکھیں۔ جموں وکشمیر فریڈم موومنٹ کے چیئرمین محمد شریف سرتاج نے جموں میں جاری ایک بیان اور کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر کے رہنماؤں عبدالمجید ملک اور عبدالمجید میر نے اسلام آباد میں اپنے بیانات میں شہید نوجوان کو زبرست خراج عقیدت پیش کیا۔

جموں وکشمیر پیپلز لیگ کے رہنماء نثار احمد نے ترال میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری اپنے حق خودارادیت جس کا وعدہ بھارتی رہنماؤں نے سرینگر کے تاریخی لال چوک، بھارتی پارلیمنٹ اور اقوام متحدہ میں ان سے کیاتھا، کے حصول کیلئے گزشتہ کئی دہائیوں سے پر امن جدوجہد جاری رکھے ہیں۔ جموں وکشمیر یوتھ فورم اور جموں وکشمیر ینگ مینز لیگ کے وفود حال ہی میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونیوالے کشمیری نوجوانوں کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کیلئے بڈگام اور پلوامہ کے اضلاع گئے۔ بھارتی پولیس نے سرینگر اور پلوامہ کے اضلاع میں گھروں پر چھاپوں کے دوران چھ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔لداخ ریجن کے علاقے دراس کی وادی مشکو(Mushkoo)میں بھارتی فوجی کیمپ پر برفانی تودہ گرنے سے ایک فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

موضوعات:



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…