بل برابری، بنیادی حقوق اور زندہ رہنے کے حق سے متعلق آئین کی شقوں سے متصادم ہے،شہریت سے متعلق متنازع مسلم مخالف بل کیخلاف بھارتی سپریم کورٹ میں بڑا قدم اٹھا لیاگیا

13  دسمبر‬‮  2019

نئی دہلی (این این آئی) بھارتی پارلیمان سے منظور ہونے والے شہریت سے متعلق متنازع مسلم مخالف ترمیمی بل کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سیاسی جماعت انڈین یونین مسلم لیگ نے تارکین وطن کو بھارتی شہریت دینے کے متنازع بل کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ یہ بل برابری،بنیادی حقوق اور زندہ رہنے کے حق سے متعلق آئین کی شقوں سے متصادم ہے

لہٰذا عدالت فوری طور پر اسے غیر قانونی قرار دے۔واضح رہے کہ بھارتی لوک سبھا میں کثرت رائے سے منظور ہونے والے بل میں بنگلہ دیش، افغانستان اور پاکستان کی 6 مذہبی اکائیوں ہندو، بدھ، جین، پارسی، عیسائی اور سکھ سے تعلق رکھنے والے افراد کو شہریت دینے کی تجویز رکھی گئی تاہم مسلمانوں کو محروم رکھا گیا جس پر امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی نے بھارتی قیادت پر پابندیاں عائد کرنے کی سفارش کی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…