پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

ایران میں احتجاج کے دوران ایک شہر میں 40 مظاہرین ہلاک،330 زخمی

datetime 2  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی)ایران میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو گنا اضافے کے خلاف ملک گیر احتجاج کے دوران پولیس اور پاسداران انقلاب نے پرامن مظاہرین کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں سیکڑوں مظاہرین ہلاک اور زخمی ہوئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کے ایک شہرشہریار میں پولیس کے وحشیانہ حملوں میں 40 مظاہرین کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا جبکہ 330 زخمی ہونے کے بعد

ہسپتالوں میں داخل کیے گئے ۔ امام حسین ہسپتال لائی گئی لاشوں میں بیشتر نوجوان لڑکوں اور خواتین کی تھیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پولیس نے مظاہرین کو دانستہ طورپر نشانہ بنایا تاکہ زیادہ سے زیادہ جانی نقصان کے ذریعے لوگوں کو احتجاج سے روکا جاسکے۔ پولیس کی طرف سے برا ہ ر است فائرنگ کے دوران شہریوں کے سروں میں گولیاں مار گئیں۔ لاٹھی چارج کے دوران وحشیانہ تشدد کیا گیا جس کے نتیجے میں مظاہرین کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔ بعض مظاہرین کی ریڑھ کی ہڈی توڑ دی گئی جب کہ بعض کی پسلیاں اور ٹانگیں توڑی گئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسپتالوں میں لائے گئے زخمیوں میں سے پہلے روز 50 اور دوسرے روز 74 زخمیوں کی سرجری کی گئی۔ تیسرے روز امام الحسین ہسپتال پر پاسداران انقلاب کے اہلکاروں نے چھاپہ مارا اور وہاں پر موجود تمام ازخمیوں کو گاڑیوں میں ڈال کر نامعلوم مقام پر لے گئے۔ ایرانی پولیس نے نہ صرف زخمیوں کو اٹھا لیا بلکہ ہسپتال کے عملے کو یرغمال بنایا اور ان کا طبی سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ ڈاکٹروں کے فون چھین لئے گئے اور زخمی ہونیوالے مظاہرین کی تصاویر بھی قبضے میں لے لی گئیں۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…