بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

بھارت کے مفادات کیلئے لابنگ کرنے والے تھینک ٹینکس این جی اوز اور جعلی میڈیا گروپوں کا گٹھ جوڑ بے نقاب ‎

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز (این این آئی)یورپ میں قائم ایک ڈس انفارمیشن واچ ڈاگ نے بھارت کے سفارتی مفادات کیلئے لابنگ کرنے والے تھینک ٹینکس ، این جی اوز اور جعلی میڈیا گروپوں سمیت غیرفعال کمپنیوں کا گٹھ جوڑ بے نقاب کیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یورپی یونین کے ممالک اور اداروں میں جھوٹی خبروں اور اطلاعات کے ذریعے کی جانیوالی منظم کوششوں کو بے نقاب کرنے والی ایک غیر سرکاری تنظیم ای یو ڈس انفولیب نے

65 ممالک کے265 ایسے جعلی میڈیا گروپوں کاپتہ لگایا ہے جویورپی یونین اور اقوام متحدہ میں بھارت کے جغرافیائی سیاسی مفادات کیلئے کام کررہے ہیں اور مسلسل پاکستان کو نشانہ بنار ہے ہیں ۔ اس مہم کا مقصد بھارت کے 5 اگست کے اقدام کی بین الاقوامی سطح پر حمایت حاصل کرنا ہے ۔ یورپی پارلیمنٹ کے ارکان کے وادی کشمیرکے حالیہ متنازعہ دورے کو تھینک ٹینکس ، غیر سرکاری تنظیموں اور میڈیا گروپوںکے بین الاقوامی نیٹ ورک سے بھی منسلک کیا گیا ہے۔‎ادھرمقبوضہ کشمیر میں مسلسل 102 ویں دن بھی بھارتی فوجی لاک ڈائون جاری رہنے کے باعث وادی کشمیر اور جموں اور لداخ کے مسلم اکثریتی علاقوں معمولات زندگی بدستور مفلوج رہی۔ دفعہ 144 کے تحت سخت پابندیاں نافذ ہیں۔ اگرچہ زیادہ تر لینڈ لائن ٹیلی فون کام کر رہے ہیں اور پوسٹ پیڈ موبائل فون کے ذریعے فوج کالز کی اجازت ہے تاہم انٹرنیٹ سمیت پری پیڈ موبائل سروس اور ایس ایم ایس پر پابندی مسلسل جاری رہنے کے باعث کشمیریوںکو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ وادی میں لوگ مقبوضہ علاقے کی صورتحال کو معمول کے مطابق دکھانے کی بھارت کی کوشش کے خلاف مزاحمت کے طورپرسول نافرمانی کی تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس دوران دکاندار دن کے بیشتر اوقات اپنی دکانیں بند رکھتے ہیں اور طلبا تعلیمی اداروں سے اورملازمیندفاتر سے دور رہتے ہیں۔ سڑکوںپرزیادہ تر پبلک ٹرانسپورٹ بھی معطل ہے۔دریںاثناء ایک

رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں جلد ہی تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں کے دوران روبوٹ استعمال کرے گی۔  بھارتی فوج ان روبوٹس کو مقبوضہ کشمیر میں تلاشی کی کارروائیوں کے دوران پہلی دفاعی لائن کے طور پر استعمال کرے گی جو دستی بم سے حریت پسندوںپرحملہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ بھارتی وزارت دفاع نے کم از کم پچیس برس تک کار آمد رہنے والے تقریباً 550ربورٹس کی خریداری کا عمل شروع کر دیا ہے۔ 

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…