اپنی بچی کو دفن کرنے کیلئے قبر کھودنے والے کو کسی اور کی دفن کی گئی نومولود بچی زندہ مل گئی، ہسپتال میں علاج جاری،انتہائی افسوسناک انکشافات

14  اکتوبر‬‮  2019

نئی دہلی (این این آئی) بھارت میں نومولود بچی کو زندہ دفن کرنے کا ایک انسانیت سوز واقعہ سامنے آیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی شمالی ریاست اْترپردیش کے ضلع بریلی کے ایک گاؤں میں ایک کچی قبر سے نومولود زندہ بچی برآمد ہوئی۔مقامی پولیس کے مطابق ایک شخص اپنی نومولود بیٹی(جو کہ پیدائش کے فوراً بعد انتقال کرگئی تھی) کے لیے قبر کھود رہا تھا کہ 3 فٹ کی گہرائی پر اس کا بیلچہ

ایک مٹی کے برتن سے ٹکرایا۔اس شخص نے جب برتن کو ہٹاناچاہا تو اس میں ایک نومولود بچی موجود تھی جس کی سانسیں بھی بحال تھیں۔واقعے کے فوری بعد بچی کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ ابھی زیرعلاج ہے۔پولیس حکام کے مطابق اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہیں اور بچی کے والدین کو ڈھونڈا جارہا ہے۔ پولیس کو یہ بھی خدشہ ہے کہ بچی کو والدین کی رضامندی سے دفن کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…