ہیکرز نے مقبوضہ کشمیر میں لینڈ کر نے والے طیاروں کے بھارتی پائلٹس کو ’دل دل پاکستان‘ سننے پر مجبور کردیا، کھلبلی مچ گئی،دلچسپ صورتحال

13  اکتوبر‬‮  2019

سری نگر(این این آئی) مقبوضہ کشمیر میں لینڈ کرنے والے بھارتی طیاروں کے پائلٹس کو پاکستانی ہیکرز نے مبینہ طور پر ’دل دل پاکستان‘ جیسے ملی نغمے سنا دئیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی ہیکرز اکثر جموں ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) کی بھارتی طیاروں کو فراہم کردہ فریکوئنسی کو ہیک کر لیتے ہیں جس کے بعد بھارتی پائلٹس کو پاکستانی ملی نغمے سننے پر مجبور کیا جاتا ہے۔بھارتی پائلٹ نے میڈیا کو اس ضمن میں بتایا کہ ان کے ساتھ یہ کوئی پہلی مرتبہ نہیں ہو رہا بلکہ اکثر اوقات

لینڈنگ کے دوران ہمیں ایسے ملی نغمیں سننے پر مجبور کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال کی پیشِ نظر وہ اودھم پور کے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرتے ہیں جو بعد ازاں ہمیں متبادل فرینکوئنسی فراہم کر دیتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم وی ایچ ایف ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہیں جو لائن آف سائٹ رابطے کا ذریعہ ہے جس کے تحت ہر دکھنے والی جہاز کے ساتھ رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہیکرز اس ٹیکنالوجی کی کمزوری کا فائدہ اٹھا کر ہمارا رابطہ ہیک کر لیتے ہیں

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…