آپریشن کے جواب میں کرد ملیشیا کی اندھا دھند شیلنگ،بڑے پیمانے پر ترک شہری جاں بحق،طیب اردوان بھی خاموش نہ رہے،بڑا اعلان کردیا

12  اکتوبر‬‮  2019

انقرہ (این این آئی)ترکی کے شامی سرحدی علاقے پر کرد ملیشیا کے حملے میں 10 ترک شہری ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شمال مشرقی شام کے کرد ریجن میں ترکی کا فوجی آپریشن جاری ہے جس کے بعد ترکی کے شامی سرحدی صوبے ماردین کے شہر نصیبین پر شامی کرد ملیشیا نے راکٹ حملے کیے ہیں۔ شامی کرد باغیوں کے راکٹ حملے میں 10 ترک شہری ہلاک اور 35 سے زائد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے

ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ حملے میں متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔دوسری جانب ترک صدراردوان نے ایک بار پھر آپریشن روکنے کیلئے عالمی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دباؤ کے باوجود شمالی شام میں آپریشن نہیں روکیں گے، مخصوص لوگ جوبھی کہیں ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپریشن ہمارے کرد بھائیوں کیخلاف نہیں ہے بلکہ دہشت گرد تنظیموں کے خلاف ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…