”ایسا نہیں کرتے تو آج پورا کشمیر بھارت کے پاس ہوتا“وزیر داخلہ امیت شاہ کشمیر کے مسئلے پر اپنے ملک کے پہلے وزیراعظم آنجہانی جواہر لال نہرو پر برس پڑے

22  ستمبر‬‮  2019

نئی دہلی(این این آئی) حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر اور وزیر داخلہ امیت شاہ کشمیر کے مسئلے پر اپنے ملک کے پہلے وزیراعظم آنجہانی جواہر لال نہرو پر برس پڑے۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ امیت شاہ نے بھارت کے بانی رہنما اور پہلے وزیراعظم آنجہانی جواہر لال نہرو کو مسئلہ کشمیر کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے تنقید کے تیر چلا دیئے۔تاریخ سے بے خبر امیت شاہ نے بے پر کی اْڑاتے ہوئے کہا کہ جواہر لال نہرو نے سیز فائر کا اعلان کر کے کشمیر کا

حصہ پاکستان کے پاس جانے دیا اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو آج پورا کشمیر بھارت کے پاس ہوتا۔بی جے پی صدر کا کہنا تھا کہ اگر کشمیر کا مسئلہ جواہر لال نہرو کے بجائے سردار ولبھ بھائی پٹیل کو حل کرنے دیا جاتا تو آج صورت حال مکمل طور پر بھارت کے کنٹرول میں ہوتی۔امیت شاہ نے کشمیریوں کو آئین میں حاصل خصوصی حیثیت کا آرٹیکل 370 کا ذمہ دار بھی جواہر لال نہرو کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کو حصوں میں تقسیم کرنے والا محب الوطن نہیں ہوسکتا۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…