بھارت غیر ملکی سیاحوں کیلئے خطرناک ترین ملک قرار، ،182ممالک میں پاکستان کون سے نمبر پر ہے؟ سروے کےا عدادوشمار جاری

11  ستمبر‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت غیر ملکیوں کیلئے جنوبی ایشیا کا خطرناک ترین ملک قرار ، پاکستان فہرست کے ابتدائی 20 ممالک میں بھی شامل نہیں۔تفصیلات کے مطابق’’انٹر نیشن‘‘ نے اپنے حالیہ سروے کے بعد غیر ملکیوں کیلئے دنیا کے بہترین اور خطرناک ملکوں کی فہرست جاری کر دی۔

سروے میں 182 ملکوں سے تعلق رکھنے والے 20 ہزار 259 افراد کی رائے لی گئی، رائے دہندگان میں وہ لوگ شامل تھے جو اپنا آبائی ملک چھوڑ کر دنیا کے دیگر ملکوں میں رہائش پذیر ہیں، سروے میں شامل افراد سے معیار زندگی، رہائشی اخراجات، سکیورٹی وتحفظ، امن و امان اور سیاسی استحکام کے بارے میں رائے لی گئی جس کے نتائج کی بنیاد پر ملکوں کی فہرست ترتیب دی گئی۔تنظیم نے جنوبی ایشیا کے خطرناک ترین ملکوں میں بھارت کو پہلا نمبر دیا جبکہ دنیا کے خطرناک ملکوں میں بھارت کا پانچواں نمبر ہے، بھارت کے علاوہ جنوبی ایشیا کا کوئی ملک 10 خطرناک ملکوں کی فہرست میں شامل نہیں، سروے کے مطابق غیر ملکیوں کیلئے خطرناک ملکوں کی فہرست میں برازیل پہلے، جنوبی افریقہ دوسرے، نائیجیریا تیسرے، ارجنٹائن چوتھے، بھارت پانچویں، پیرو چھٹے، کینیا ساتویں، یوکرائن آٹھویں، ترکی نویں، کولمبیا دسواں، میکسیکو گیارہویں، متحدہ عرب امارات بارہویں، برطانیہ تیرہویں، فلپائن چودہویں، اٹلی پندرہویں، امریکا سولہویں، انڈونیشیا سترہویں، یونان اٹھارہویں، کویت انیسویں اور تھائی لینڈ بیسویں نمبر پر ہے۔واضح رہے ’’انٹر نیشن‘‘ 64 ملکوں میں کام کر رہی ہے اور ان افراد کی معاونت کرتی ہے جو اپنا ملک چھوڑ کر دوسرے ملکوں میں رہائش پذیر ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…