اسلام فوبیا یا پھر رچی رچائی سازش !چار سالہ علیان کے بعد 6 سالہ قیس بھی اسرائیل نے دہشت گرد قرار دیا

31  جولائی  2019

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)نام نہاد جمہوری ملک ہونے کے دعوے دار صہیونی ریاست کے جرائم اس کے ظالمانہ طرز عمل کو بے نقاب کرنے کے لیے قافی ہیں۔ حال ہی میں اسرائیلی حکام نے 4 سالہ محمد علیان کودہشت گرد قرار دے کر اسے حراستی مرکز میں پیشی کا نوٹس جاری کیا تو یہ خبر پوری دنیا میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس خبر نے صہیونیوں کو

پوری دنیا میں بری طرح بے نقاب اور بدنام کیا مگر غاصب صہیونی ریاست کے لیے یہ کوئی عجوبے کی بات نہیں کیونکہ اس طرح کے واقعات روز کا معمول بن چکے ہیں۔ دو روز قبل 4 سالہ محمد علیان کو اشتہاری قرار دے کر اسے طلب کیا گیا تو گذشتہ روز ایسا ہی ایک نوٹس 6 سالہ محمد قیس کو تھما دیا گیا۔القدس کے عیسویہ قصبے کے مقامی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی حکام نے 6 سالہ قیس کے سالہ قیس کے والدین کو ایک نوٹس ارسال کیا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ قیس کو ساتھ کرآج بدھ کو مقامی وقت کے مطابق 8 بجے القدس کے ایک حراستی مرکز میں پیش ہوں۔دوسری جانب فلسطینی بچوں کو ہراساں کرنے کی مجرمانہ صہیونی پالیسی کے خلاف سوشل میڈیا پر احتجاج کیا جا رہا ہے۔ٹویٹر پر’ہیش ٹیگ۔ طفولت کے عنوان سے جاری مہم کے تحت فلسطینی بچوں کیخلاف صہیونی ریاستی دہشت گردی کی مذمت کی گئی ہے۔خیال رہے کہ دو روز قبل اسرائیلی حکام نے 4 سالہ محمد ربیع علیان کو اس کے والدین کے ہمراہ حراستی مرکز میں طلب کیا۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے صہیونی ریاست کے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…