پیر‬‮ ، 30 مارچ‬‮ 2026 

اسد رجیم سے منسلک 16 افراد اور اداروں پر امریکا کی نئی پابندیاں

datetime 12  جون‬‮  2019 |

واشنگٹن(این این آئی)امریکا نے شامی رجیم سے منسلک 16 اداروں اور شخصیات پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایرانی تیل کی سپلائی میں سہولت فراہم کرنے والی کمپنیاں اور ان کے کارندے بھی نئی پابندیوں کی زد میں آئے ہیں۔امریکی وزارت خزانہ کی طرف سے

جاری کردہ بیان میں بلیک لسٹ کردہ شامی تاجروں اور کاروباری کمپنیوں کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔ بلیک لسٹ ہونے والے کاروباری افراد میں سامرفوز اور ان کے خاندان کے افراد بھی شامل ہیں۔امریکی وزارت خزانہ کے دہشت گردی اور مالیاتی انٹیلی جنس امور کے معاون خصوصی سیگل مانڈلکر نے کہا ہے کہ قاتل اسد رجیم کے معاون بعض تاجر شامی حکومت کی وحشیانہ کارروائیوں کے نتیجے میں فرار ہونے والے شہریوں کی املاک پرقبضے اور ان پر سرمایہ کاری میں ملوث ہیں۔امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ اس نے شامی رجیم سے منسلک ایسی 16 شخصیات اور اداروں کو بلیک لسٹ کیا ہے جو اس سے قبل یورپی یونین کی طرف سے بھی بلیک لسٹ کی جا چکی ہیں۔ان میں چینی، اناج اورپٹرولیم مصنوعات کی تجارت کے لیے قائم کردہ کمپنی کے مالکان فوز برادران حسین فوز اور عافر فوز بھی شامل ہیں۔بیان میں کہا گیا ہیکہ شامی رجیم سے منسلک بلیک لسٹ کردہ کمپنیوں میں سے سینرجی ایس اے ایل اوربی ایس کومبانی کے صدر دفاتر لبنان میںہیں۔ یہ دونوںکمپنیاں ایرانی تیل پرعاید کردہ امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران کا خام تیل فروخت کرنے میں ملوث ہیں۔اس کے علاوہ ٹیلی ویژن چینل’’لنا‘‘ اور دمشق میں قائم’’فورسیزنز‘‘ ہوٹل کو بھی بلیک لسٹ کردیا گیا ہے۔ یہ دونوں شامی کاروباری شخصیت سامر فوز کی ملکیت بتائے جاتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کے لیے واحد آپشن


بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…