نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی حجاب پہنے 25 میٹر لمبی تصویر نے مسلمانوں کے دلوں کو چھولیا

  بدھ‬‮ 24 اپریل‬‮ 2019  |  12:20

کینبرا(این این آئی) نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملے کے بعد ملک کی وزیراعظم جیسنڈا ارڈرن نے جس انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کیا اس پر پوری دنیا نے ان کی تحسین کی۔ اب آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں ایک آرٹسٹ نے جیسنڈا ارڈرن کی ایک 25میٹر اونچی تصویر بنائی ہے جس نے مسلمانوں کے دلوں کو چھو لیا ہے۔ یہ وہی تصویر ہے جس میں جیسنڈا ارڈرن نے سانحے میں شہید ہونے والے ایک شخص کی رشتہ دار خاتون کو گلے لگا رکھا ہوتا ہے اور وزیراعظم کے چہرے پر کرب و الم کے تاثرات نمایاں


ہوتے ہیں۔رپورٹ کےمطابق اس تصویر کے نیچے لفظ ’سلام‘ لکھا گیا ہے۔ یہ تصویر معروف آرٹسٹ لوریٹا لیزیو نے بنائی ہے جو دیواروں پر پینٹنگز بنانے کے حوالے سے دنیا بھر میں معروف ہے اور اب تک درجنوں ممالک میں اپنے فن کے جوہر دکھا چکا ہے۔ لوریٹا نے جب اس تصویر کو بنانے کے لیے چندے کی اپیل کی تو صرف ایک دن میں ہی لوگوں نے اسے 11ہزار آسٹریلوی ڈالر (تقریباً 11لاکھ روپے)چندہ دے دیا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم جیسنڈا ارڈرن کی یہی تصویر دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر بھی روشنیوں کی شکل میں آویزاں کی جا چکی ہے۔

موضوعات:

loading...