جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

معمر قذافی کے5ارب 60کروڑ ڈالرپراسرار طور پر غائب ،جانتے ہیں لیبیا کے سابق سربراہ نے اتنی بڑی رقم کہاں رکھی ہوئی تھی ؟

datetime 31  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز(این این آئی)بیلجیم کے بنکوں میں رکھے گئے لیبیا کے سابق مردآہن کرنل معمر قذافی کے اربوں ڈالرپراسرار طورپر وہاں سے غائب ہوگئے ۔ دوسری جانب بیلجن حکام نے اربوں ڈالر کی گم شدگی کی تحقیقات شروع کردیں۔امریکی ٹی وی کے مطابق بیلجیم کے بنکوں میں کرنل معمرقذافی کے 5 ارب ڈالر سے زائد کی رقم منجمد کی گئی تھی۔ اب یہ رقم وہاں سے نامعلوم افراد

کے نام منتقل کردی گئی ہے مگر اس کے بارے میں بیلجین حکام کو کوئی علم نہیں۔بیلیجیم کے پراسیکیوٹر جنرل جارج گیلکینیٹ نے ایک بیان میں بتایا کہ کرنل قذافی کے منجمد کردہ اربوں ڈالرکے اثاثوں کی گم شدگی کی وسیع پیمانے پرتحقیقات کررہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ بھی اس معاملے کی چھان بین کررہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں مستر گیلکینیٹ نے کہا کہ تقریبا 5 ارب یورو یا پانچ ارب 60 کروڑ امریکی ڈالر کی منجمد کردہ رقم لیبیا کے اندر نامعلوم افراد کو منتقل کی گئی ہے۔انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ معاملے کی شفاف تحقیقات کے لیے مزید اقدامات کرے تاکہ قذافی کے منجمد اثاثوں کی گم شدگی نئے سکینڈل کی شکل اختیار نہ کرے۔بیلجیم میں قذافی کے اثاثوں کی گم شدگی میں حکومتی افراد کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ اس کے علاوہ خدشہ ہے کہ یہ رقم لیبیا میں مسلح گروپوں اور ملک میں افرتفری پھیلانے کے لیے بھیجی گئی ہوگی۔خیال رہے کہ سنہ 2011ء کو بیلجیم حکومت نے اقوام متحدہ کی قرارداد پرعمل درآمد رکرتے ہوئے قذافی کے قتل کے بعد ان کے 16۔1 ارب یورو کے اثاثے منجمد کردیے تھے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…