ایران میں دشمن کی سائبر دراندازی کا مقابلہ کیا جائے، آیت اللہ علی خامنہ ای

29  اکتوبر‬‮  2018

تہران(این این آئی)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے دشمن کی ’’دراندازی‘‘ کا مقابلہ کرنے کے لیے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ایرانی ٹی وی کے مطابق وہ شہری اور سائبر دفاع کے ذمے دار حکام کے ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔

انھوں نے کہا کہ دشمن کی پیچیدہ کارروائیوں اور دراندازی سے ہمارے شہری دفاع کو سائنسی بنیاد پر اور بروقت کارروائی کے ذریعے نمٹنا چاہیے۔البتہ انھوں نے یا سرکاری ٹی وی نے ’’ دراندازی‘‘ کی اصطلاح کی وضاحت نہیں کی ہے۔دریں اثناء ایران کے محکمہ شہری دفاع کے سربراہ غلام رضا جلالی نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ حال ہی میں ا سٹکس نیٹ وائرس کی ایک نئی قسم کو ناکارہ بنایا گیا ہے۔ یہ مختلف حصوں پر مشتمل تھا اور ہمارے سسٹمز میں دراندازی کی کوشش کرہا تھا ۔لیکن انھوں نے اس کی مزید وضاحت نہیں کی ہے۔غلام رضا جلالی نے 19 اکتوبر کو کہا تھا کہ ایران انٹرنیٹ سے رابطے کو منقطع کرنے کے عمل سے گزر رہا ہے اور اس کے بجائے وہ امریکا کی نومبر کے اوائل میں دوبارہ پابندیاں کے نفاذ کے بعد اپنا ایک قومی نیٹ ورک شروع کرے گا۔مبصرین کا کہنا ہے کہ ایرانی رجیم اس طرح کے اقدامات کے ذریعے ابتر معاشی حالات کے خلاف شہریوں کے ممکنہ احتجاجی مظاہروں پر قابو پانا چاہتا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…