ٹرمپ کا مقابلہ کرنے کے لیے ایرانی لابی کے سربراہ کی فوجی حکومت کو تجویز

26  مارچ‬‮  2018

واشنگٹن(این این آئی)امریکا میں طاقت ور ایرانی ایرانی لابی کے سربراہ ہوشنگ امیر احمدی نے تجویز دی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ایران میں پاسداران انقلاب کے ذریعے ایک عسکری حکومت تشکیل دی جائے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا کی روٹجرز یونی ورسٹی کے پروفیسر امیر احمدی نے کہاکہ ایرانی صدر حسن روحانی کی حکومت امریکی دھمکیوں کے مقابل محاذ آرائی نہیں کر سکتی اور یورپی ممالک بھی روحانی کی حکومت کو سنجیدگی سے نہیں لیتے۔

اور اسے ایک کمزور حکومت سمجھتے ہیں۔ امیر احمدی نے کہا کہ جان بولٹن کا امریکی قومی سلامتی کونسل کا مشیر اور ڈائریکٹر مقرر کیا جانا یہ امر ایران پر فوجی حملے کے امکان کو بڑھا رہا ہے۔ روحانی کی حکومت سیاسی اور سفارتی میدان میں ٹرمپ انتظامیہ کا مقابلہ نہیں کر سکتی لہذا اسے دور کر دینا چاہیے۔امیر احمدی کا مزید کہنا تھا کہ بولٹن امریکی صدر سے یہ چاہتے ہیں کہ جوہری معاہدے سے نکل کر ایرانیوں پر شدید پابندیاں عائد کی جائیں اور ایران کے بحری اور فضائی راستوں کا محاصرہ کر لیا جائے۔ اس کے بعد پھر ایرانی میزائل پروگرام کو روکا جائے اور اسی طرح خطے بالخصوص لبنان، شام، عراق اور یمن میں ایرانی پاسداران انقلاب کی مداخلتوں کا سلسلہ ختم کیا جائے۔امیر احمدی کے نزدیک بولٹن اور امریکا کے نئے وزیر خارجہ مائیک پومپیو آخرکار ایرانی نظام کا سقوط چاہتے ہیں اور اس مقصد کے لیے وہ کچھ بھی کر گزریں گے، اس میں ایرانی اپوزیشن کے لیے ہر طرح کی سپورٹ پیش کرنا شامل ہے۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…