سعود ولی عہد کا دورہ بوسٹن، جامعات کے سربراہان سے ملاقاتیں،معاہدوں کی منظوری

25  مارچ‬‮  2018

بوسٹن(این این آئی)بوسٹن میں سعودی ولی عہد کی زیرنگرانی امریکی اور سعودی جامعات کے درمیان معاہدوں اور دوطرفہ تعاون کی یاداشتوں پر دستخط کردیئے گئے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی ولی عہد نیویارک روانگی سے قبل مختصر دورے پر بوسٹن گئے جہاں انہوں نے چند گھٹے کے قیام کے دوران امریکی جامعات کے سربراہان سے ملاقاتیں کی۔ اس کے علاوہ ولی عہد اور بوسٹن حکام میں مختلف کمپنیوں اور یونیورسٹیوں کے ساتھ معاہدوں کی بھی منظوری دی گئی۔

بوسٹن میں سعودی ولی عہد کی زیرنگرانی امریکی اور سعودی جامعات کے درمیان معاہدوں اور دوطرفہ تعاون کی یاداشتوں پر بھی دستخط کیے گئے۔اس موقعے پرامریکی کمپنی ایم آئی ٹی اور سعودی آئل کمپنی آرامکو کے درمیان 4معاہدوں کی منظوری دی گئی۔ ساپک اور شاہ عبداللہ سائنس ٹیکنالوجی یونیورسٹی اور شاہ عبدالعزیز سائنس وٹیکنالوجی یونیورسٹی کے درمیان بھی معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔بوسٹن کے دورے کے دوران سعودی ولی عہد نے مصنوعی ذہانت کے استعمال اور تخلیقی طریقے سے ٹیکنالوجی سے تیارکردہ مصنوعی ذہانت کے آلات، بائیو میکاٹرونکس لیبارٹری، میسا چوسٹس ٹیکنالوجی انسٹیٹیوٹ اور آئی ایم واٹسن ہیلتھ سینٹر کا بھی وزٹ کیا۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…