ایران کی بدمعاشی بڑھتی جارہی ہے سلامتی کونسل سبق سکھائے ،مطالبہ زور پکڑ گیا

17  فروری‬‮  2018

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ میں امریکا کی مستقل مندوب نیکی ہیلے نے کہا ہے کہ ایران کی بدمعاشی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اب وقت آ گیا ہے سلامتی کونسل ایران کو سبق سکھانے کے لیے تہران کے خلاف حرکت میں آئے۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکی سفیر نے ان خیالات کا اظہار اس وقت کیا جب اقوام متحدہ کے ماہرین کی جانب سے یمن کو اسلحہ کی فراہم پر عاید کردہ پابندیوں کی ایرانی خلاف وزری سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔

اس رپورٹ میں کہا گیا کہ ایران نے یمنی باغیوں کو اسلحہ کی فراہمی روکنے کے سلامتی کونسل کے فیصلے کا احترام نہیں کیا بلکہ ان فیصلوں کی کھلی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔جنوری میں سلامتی کونسل کے ماہرین کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ میں یمن باغیوں کی طرف سے 2015ء کے بعد یمن کے اندر اور باہر داغے گئے اسلحے کی باقیات دکھائی گئی تھیں جن پر ایرانی ساختہ ہونے کے ٹھوس شواہد موجود تھے۔

نیکی ہیلے نے کہا کہ سلامتی کونسل میں پیش کی گئی رپورٹ سے کئی ماہ سے جاری ہمارے واویلے کے درست ہونے پر مہر تصدیق ثبت ہوتی ہے۔ اس رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ ایران سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یمن کے حوثی باغیوں کو اسلحہ اور گولہ باردو سپلائی کرتا رہا ہے۔ہیلے کا کہنا تھا کہ ایران کی طرف سے عالمی قراردادوں کی خلاف ورزیوں پر خاموش رہنے کا کوئی جواز نہیں۔ ایران کو ان خلاف ورزیوں کی ہرصورت میں سزا ملنی چاہیے۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…