بھارت میں آٹھ ماہ کی بچی کا ریپ،تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا، قریبی رشتہ دار گرفتار، انتہائی افسوسناک واقعہ

30  جنوری‬‮  2018

نئی دہلی (این این آئی) بھارت کے دارالحکومت دہلی میں 8ماہ کی بچی کیساتھ مبینہ طور پر ریپ کا واقعہ پیش آیا ہے ،متاثرہ بچی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے جو اس وقت موت اور حیات کی کشمکش میں وہاں میں زیر علاج ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق متاثرہ بچی کے والدین کا کہنا ہے کہ جب وہ کام کے بعد واپس گھر پہنچے

تو ان کی بچی خون میں لت پت تھی جسے انہوں نے فورا ہسپتال منتقل کیا جہاں بچی کا تین گھنٹے تک آپریشن کیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نےمتاثرہ بچی کے 27 سالہ کزن کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کرلیاجرم ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔دہلی میں وویمن کمیشن کی سربراہ سواتی مالیوال نے ہسپتال کا دورہ کرنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ دارالحکومت میں آٹھ ماہ کی بچی کو ریپ کا نشانہ بدترین واقعہ ہے، بچی اب اپنی زندگی کی بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے۔اقوام متحدہ کی کمیٹی برائے چائلڈ رائٹس کے مطابق بھارت میں جنسی استحصال کا نشانہ بنے والے ہر تین متاثرین میں ایک کیس کم عمر بچی کا ہوتا ہے۔نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے مطابق بھارت میں 2015 میں تقریباً 11 ہزار بچوں کے ساتھ ریپ کے واقعات رپورٹ ہوئے۔حکومتی اعداد و شمار کے مطابق 2015 میں ریپ کے 34 ہزار 651 کیسز ریکارڈکئے گئے، تاہم جنسی استحصال کے خلاف مہم چلانے والوں کا کہنا تھا کہ اصل اعداد و شمار اس سے کئی گنا زیادہ ہے اور کئی کیسز بدنامی کے ڈر کی وجہ سے ریکارڈ نہیں ہوتے۔اعداد و شمار کے مطابق 2015 میں ریاست مدھیا پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں ریپ کے 4 ہزار 500 کیسز رجسٹر ہوئے جو کسی بھی بھارتی ریاست میں ریپ کے رپورٹ ہونے والے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔



کالم



زندگی کا کھویا ہوا سرا


ڈاکٹر ہرمن بورہیو کے انتقال کے بعد ان کا سامان…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…