حقیقت تسلیم، ہم بھی یہ کام کرنا چاہتے ہیں،ایران نے گوادر کیلئے بڑی پیشکش کردی

22  اکتوبر‬‮  2017

گوادر /اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان میں سی پیک منصوبے پرعمل درآمد کیلئے محکمہ ریلویز نے اقدامات شروع کردیئے ٗ،گوادر کو مین لائن سے منسلک کرنے کیلئے تین روٹس کا سروے مکمل کرلیا گیا،ایران نے گوادر کو چاہ بہار سے ریل کے ذریعے ملانے کی تجویزبھی دے دی۔

میڈیارپورٹ کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں گوادر کو ریل سے منسلک کرنا اہم جزو ہے ٗریلوے نے اس منصوبے پر کام شروع کردیاہے ۔سی پیک کے پہلے مرحلے میں کراچی سے پشاور تک ریلوے لائن کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے ،دوسرے مرحلے میں گوادر کو مین لائن سے ملانے کا کام شروع کیا جائیگا ٗجس کیلئے تین روٹس کا سروے مکمل کرکے فیزیبلٹی رپورٹ بنائی جارہی ہے۔گوادر کو بنیادی طور پر مین لائن کو ملانا ہے اس سے جو روٹ بنتا ہے جو کچھ آبادی سے گزرے وہ بنتا ہے تربت، پنجگور بسیمہ، خضدار کے راستے شہداد کوٹ اور جیکب آباد کو ملائیں تو ہم مین لائن سے مل جاتا ہے۔محکمہ ریل نے گوادر میں ریلوے اسٹیشن اور یارڈ کی تعمیر کیلئے صوبائی حکومت سے چار سو ایکٹر زمین خریدلی ٗزمین گوادر پورٹ سے ساتھ واقع ہے، اس کے ساتھ ساتھ ایران کی حکومت نے سی پیک میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے گوادر کو ریل کے ذریعے ایرانی بندر گاہ چار بہار سے ملانے کی تجویز دے دی ہے۔ماہرین کے مطابق سی پیک منصوبے میں ریل کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ٗ بلوچستان میں ریلویز کے نئے منصوبو ں سے ترقی کا نیا دور شرو ع ہوسکے گا۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…