اندھی دولت اد اور شاہانہ زندگی کا مالک بھارتی گرو گرمیت سنگھ اس وقت جیل میں 20 روپے دیہاڑی پر کیا نوکری کر رہا ہے؟

20  ستمبر‬‮  2017

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) جنسی زیادتی کیس میں ’’جیل یاترا‘‘ کرنے والے بھارتی گرو گرمیت رام سنگھ کو جیل میں ’’ملازمت‘‘ دیدی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گرمیت رام رحیم سنگھ اس وقت جیل میں جنسی زیادتی کے کیس میں بیس سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں ،اس دوران انہیں جیل میں 20روپے دیہاڑی پر سبزیاں کاٹنے کی نوکری بھی دی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ہریانہ جیل کے افسر کا کہناہے کہ رام رحیم سنگھ نے جیل کا

کھانا کھانے سے مسلسل انکار کیا تاہم اب اس کا حل نکال لیا گیاہے ،گرمیت کی بیرک کے باہر انہیں زمین دی گئی ہے جہاں انہیں سبزیاں اگانے کا کام سونپا ہے اور اسے 20روپے دیہاڑی دی جاتی ہے ،ہریانہ جیل کے افسر کا اس بارے میں کہنا تھا کہ چونکہ نا تجربہ کار مزدور کی دیہاڑی اتنی ہی مقرر ہے اسلئے انہیں 20 روپے روزانہ پر یہ نوکری دی گئی ہے۔ گرمیت سنگھ اپنی اس زمین میں کچھ درخت بھی لگائیں گے اور ان کی دیکھ بھال بھی کریں گے ۔جوتوں کے سینکڑوں جوڑے رکھنے والے گرمیت کو جیل میں صرف دو کتابیں اور چپل کے دو جوڑے دیئے گئے ہیں ۔واضح رہے کہ چند روز قبل گرو گرمیت رام رحیم سنگھ کو جیل سے فرار کرانے کی کوشش میں 4 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیاتھا۔سینئر پولیس آفیسر نے اس حوالے سے بتایا کہ گرفتار پولیس اہلکار گرو گرمیت سنگھ کو جیل سے فرار کرانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے تاہم پولیس کی جانب سے مزید کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔پولیس حکام نے صرف اتنا بتایا ہے کہ گرفتار اہلکاروں میں سے تین کا تعلق ریاست ہریانہ سے جب کہ ایک اہلکار راجھستان سے تعلق رکھتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق گرفتار پولیس اہلکاروں کو حکومت کی جانب سے گرمیت سنگھ کی سیکیورٹی پر تعینات کیا گیا تھا جب کہ مقامی میڈیا کے مطابق چاروں اہلکار گرمیت سنگھ کی تعلیمات سے متاثر ہو کر اس کے پیروکار بن چکے تھے اور جنسی زیادتی سے متعلق کیس میں گرو گرمیت رام سنگھ کو یہی اہلکار عدالت تک لے کر آئے تھے۔

موضوعات:



کالم



زندگی کا کھویا ہوا سرا


ڈاکٹر ہرمن بورہیو کے انتقال کے بعد ان کا سامان…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…