روہنگیا مسلمانوں کا قتل کرنے والے بدھ شدت پسند نکلے

8  ستمبر‬‮  2017

میانمار(آن لائن)برطانوی نشریاتی ادارے نے میانمار کی حکومت کے جھوٹ کا بھانڈہ پھوڑ دیا ، روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام اور ان کے گھروں کو جلانے والے بدھ شدت پسند تھے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے ایک رپورٹر کو میانمار کی حکومت نے غیرملکی صحافیوں کی ایک ٹیم کے ساتھ رخائن کے کچھ علاقوں کا دورہ کرنے کی اجازت دی۔ رپورٹر کے مطابق ایک گاؤں میں گھروں میں آگ لگی تھی۔جب وہ وہاں پہنچے تو انہوں نے وہاں سے چند نوجوانوں کو باہر نکلتے دیکھا

جن کے ہاتھوں میں چھریاں ، تلواریں اور غلیلیں تھیں۔ انہوں نے کیمرے کے سامنے آنے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے چند صحافیوں کے ساتھ ان نوجوانوں سے کیمرے سے دور جا کر بات کی تو انہیں بتایا گیا کہ وہ رخائن کے بودھ مذہب کے ماننے والے ہیں ، ان میں سے ایک نے یہ بھی تسلیم کیا کہ اس نے آگ لگائی تھی۔ اس نے کہا کہ پولیس نے اس کی مدد کی۔ میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی اس بات سے انکار کرتی ہیں کہ روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے عالمی میڈیا پر الزام لگایا ہے کہ وہ حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…