افغان طالبان نے پاکستان کا دورہ کیوں کیا؟چینی میڈیا کا حیرت انگیز انکشاف

24  اکتوبر‬‮  2016

اسلام آباد ( آئی این پی )تین اعلیٰ نمائندے پاکستانی رہنماؤں کے ساتھ گذشتہ ہفتے افغان مہاجرین کے مسائل پر بات چیت کرنے کیلئے اسلام آباد آئے تھے،چینی ذرائع ابلاغ نے افغان طالبان کے ساتھ اسلام آباد میں ممکنہ مذاکرات کی تصدیق کر دی ہے ۔ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ افغان طالبان قطر کے سیاسی دفتر سے تعلق رکھنے والے تین اعلیٰ نمائندے پاکستانی رہنماؤں کے ساتھ گذشتہ ہفتے افغان مہاجرین کے مسائل پر بات چیت کرنے کیلئے اسلام آباد آئے تھے اور خیال کیا جاتا ہے کہ تین دن قبل قطر سے اس وفد نے آ کر پاکستانی حکام سے بات چیت کی تھی ، طالبان کے وفد میں مولوی شہاب الدین دلاور ، مولوی سلام حنفی اور جان محمد شامل تھے۔ طالبان کے ذرائع کے مطابق پاکستان نے افغانستان کے صوبے دے کند کے طالبان گورنر سلیمان آغا اور ف ان کے مذہبی سکول کے سربراہ ملا ثانی جنہیں صمد ثانی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور جو ایک معروف تاجر ہیں وہ حماس اور حقانی نیٹ ورک کے ایک گروپ لیڈر بھی سمجھے جاتے ہیں،کو گرفتار کر لیا ہے ۔مقامی ذرائع ابلاغ نے طالبان رہنما کا نام لئے بغیر کہا کہ بات چیت کے ایجنڈے میں امن عمل بھی شامل ہو گا اور طالبان رہنما، امریکی اور افغان حکام کے ساتھ قطر میں اپنی ہونیوالی بات چیت سے بھی پاکستان کو آگاہ کرینگے ، اگرچہ ابھی تک طالبان اور افغان حکومت نے قطر مذاکرات کے بارے میں سرکاری طورپر تصدیق نہیں کی تا ہم فریقین نے غیر سرکاری طورپر اس اجلاس کی تصدیق کی ہے ، ملا محمد عمر کے بھائی ملاعبد المنان نے طالبان کی طرف سے افغان اور امریکی نمائندوں کے ساتھ اس ماہ ہونیوالے اجلاس میں حصہ لیا تھا ، گذشتہ سات مہینوں کے دوران طالبان رہنماؤں کا پاکستان کا یہ دوسرا دورہ ہے ، طالبان کے سیاسی نمائندے امن مذاکرات کے پس منظر میں گذشتہ اپریل میں پاکستان گئے تھے تا ہم بعد میں اپریل میں طالبان کی طرف سے کابل پر خونریز حملے کے بعد مذاکرات کا یہ سلسلہ معطل ہو گیا تھا ۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…