طالبان نے خطرناک ٹیکنالوجی حاصل کرلی،نئی ویڈیو میں حیرت انگیزانکشاف،اتحادیوں کے ہوش اُڑ گئےملے کی ڈرون فوٹیج جاری کردی

23  اکتوبر‬‮  2016

ہلمند (مانیٹرنگ  ڈیسک)طالبان نے خطرناک ٹیکنالوجی حاصل کرلی،نئی ویڈیو میں حیرت انگیزانکشاف،اتحادیوں کے ہوش اُڑ گئے طالبان بھی جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے لگے ۔اس کی واضح مثال یہ ہے کہ افغان طالبان نے صوبہ ہلمند میں پولیس کے ایک مرکز پر خود کش حملے کی ڈرون کی مدد سے تیار کی گئی وڈیو جاری کردی ہے ۔ایک برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغان حکومت کے ایک عہدے دار نے بتایا کہ انٹرنیٹ پر جاری ہونے والی وڈیو حقیقی معلوم ہوتی ہے۔ وڈیو میں ایک خود کش بمبار کو دکھایا گیا ہے جو فوجیوں کی جانب سے استعمال کی جانے والی خصوصی گاڑی Humvee کو پولیس بیس کی جانب لے جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ 23منٹ دورانیے کی یہ اس وڈیو میں ایک مشتبہ خود کش بمبار کو دکھایا گیا ہے جو Humvee گاڑی کے سامنے کھڑا جو امریکی مشیروں کی جانب سے افغان فورسز کو دی گئی تھیں۔ وڈیو میں موجود شخص یہ کہہ رہا ہے کہ ’یہ میری زندگی کا پر مسرت موقع ہے، میں افغانستان کی فورسز کو کہتا ہوں کہ وہ اپنے کیے پر شرمندہ ہو اور طالبان کا ساتھ دیں ورنہ جو آلات غیر ملکیوں نے انہیں دیے ہیں ہم انہیں ان ہی کے خلاف استعمال کریں گے اور وہ کچھ بھی نہیں کرسکیں گے‘۔ کچھ دیر بعد ڈرون پر لگا کیمرا فلمبندی کرتا ہے کہ مذکورہ گاڑی ایک کمپاؤنڈ کی جانب رواں ہے اور اسے کسی قسم کی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑتا اور وہ بیس کے درمیان جاکر ٹکرا جاتی ہے جبکہ ہر طرف دھویں کے بادل نمودار ہوجاتے ہیں۔ہلمند میں موجود ایک حکومتی عہدے دار نے بتایا کہ 3 اکتوبر کو ہونے والے اس خود کش حملے میں ڈسٹرکٹ پولیس چیف اور دیگر کئی عہدے دار ہلاک ہوئے تھے۔ عہدے دار نے بتایا کہ حملے کی جاری ہونے والی وڈیو حقیقی معلوم ہوتی ہے۔ اس وڈیو کو تیار کرنے والوں نے اس میں مختلف طرح کے گرافکس استعمال کیے ہیں جو عام طور پر شام و عراق میں داعش استعمال کرتی ہے۔ واضح رہے کہ 2001 سے افغانستان میں طالبان کے خلاف جاری جنگ میں امریکی فورسز عکسری ڈرونز کا استعمال کرتے رہے ہیں۔ جبکہ آج کل تفریحی مقاصد اور وڈیو بنانے کے لیے استعمال ہونے والے کمرشل ڈرونز بھی باآسانی اور سستے داموں دستیاب ہیں ۔واضح رہے کہ طالبان عام طور پر وڈیو بنانے کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال نہیں کرتے البتہ عراق و شام میں سرگرم بعض تنظیمیں اس ٹیکنالوجی کا استعمال کرتی رہی ہیں۔

Taliban release drone footage of Taliban car… by presstv

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…