واشنگٹن(این این آئی)امریکی فوج نے کہاہے کہ شامی خانہ جنگی میں اب ایک نیا ہتھیار سامنے آیا ہے اور حزب اللہ اور ’اسلامک اسٹیٹ‘ جیسے گروپ اب ہتھیاروں سے لیس جاسوس ڈرونز کو ایک دوسرے کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔ان ڈرونز کی قیمتیں ایک تا تین ہزار ڈالراور وزن پانچ تا دَس پاؤنڈ تک ہیں،امریکی خبررساں ادارے کے مطابق القاعدہ کے ایک ذیلی گروپ جند الاقصیٰ کی طرف سے جاری کردہ ایک ویڈیو میں مبینہ طور پر ایک ڈرون کو شامی فوجی بیرکس پر اْترتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک اور ویڈیو میں مبینہ طور پر ایران نواز شیعہ عسکریت پسند گروپ حزب اللہ کی جانب سے ایک ڈرون کے ذریعے دھماکہ خیز مواد سْنی گروپ فتح الشام پر گرایا جا رہا ہے، جو پہلے النصرہ فرنٹ کہلاتا تھا۔امریکی فوج کے ایک اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکی فوج اس نئی پیشرفت سے آگاہ ہے۔ اْس نے بتایا کہ کمانڈرز کو خبردار کر دیا گیا ہے کہ اب وہ اْن ڈرونز کو دیکھ کر کسی اوٹ میں چلے جایا کریں، جنہیں وہ پہلے جاسوس ڈرونز سمجھ کر نظر انداز کر دیتے تھے۔’ایئر وارز‘ نامی پراجیکٹ کا مقصد عراق، شام اور لیبیا میں بین الاقوامی فضائی جنگ پر نظر رکھنا ہے۔ اس منصوبے کے سربراہ کرِس وْڈز نے بتایا کہ اگرچہ ہتھیاروں سے لیس ڈرونز ابھی اپنی ابتدائی شکل میں ہیں لیکن لوگوں کو بہرحال خوفزدہ کر سکتے ہیں ڈرونز کو ہتھیاروں سے لیس کرنے کے ایک ملین طریقے ہیں، ان سے راکٹ فائر کیے جا سکتے ہیں، اِن کے ساتھ کچھ باندھ کر اِنہیں کہیں ٹکرایا جا سکتا ہے۔ ہم اتنے برسوں کے دوران اِسی چیز سے ڈر رہے تھے اور اب یہ حقیقت بن چکی ہے۔امریکی فوج کے عہدیدار نے کہا کہ وہ فوری طور پر ہتھیاروں سے لیس ڈرونز کی ویڈیوز کی تصدیق نہیں کر سکتا اور یہ کہ اب تک اْس کے علم میں صرف ایسے ڈرونز ہیں، جنہیں ہدف سے ٹکرا دیا گیا تھا۔ امریکی فوج کے ایک اور سینیئر اہلکار نے ان ویڈیوز کو دیکھنے کے بعد کہا کہ اِن میں کچھ بھی ایسا نہیں ہے، جس سے لگتا ہو کہ یہ جعلی ہیں۔
آخر ہو کیا رہا ہے ؟ کھلے عام ڈرونز کا استعمال ۔۔۔ امریکی حکومت نے ہدایات جاری کر دیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)
-
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے بڑا اعلان
-
ملک بھرکے بجلی صارفین کیلئے بڑا ریلیف ختم ہونے کے قریب پہنچ گیا
-
رمضان 2027 کا آغاز کب ہوگا؟ اہم فلکیاتی پیشگوئی سامنے آگئی
-
تمام تعلیمی ادارے 24 اگست تک بند رہیں گے! اعلان ہوگیا
-
لاہور میٹرو بس سروس 11 اگست سے بند کرنے کا اعلان
-
عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ
-
سوشل میڈیا صارفین کیلئے نادرا کی سخت وارننگ
-
مرونل ٹھاکر کی خود سے 10 سال چھوٹے کرکٹر سے تعلق کی افواہیں، اداکارہ کا ردعمل آگیا
-
سعودی عرب ‘فیکٹری میں آگ لگنے سے 16 مزدور جاں بحق ہوگئے
-
پاکستان میں عید میلادالنبی ؐکی تاریخ کب ہوگی؟
-
اٹک میں قبرستان سے ملنے والی بچے کی لاش کا معمہ حل، قاتل بچے کا باپ نکلا
-
رونالڈو کی شادی دیکھنے ہزاروں افراد چرچ پہنچے، دولہا دیکھ کر حیران رہ گئے
-
سمندری طوفان ڈولفن نے جاپان اور چین میں تباہی مچادی



















































