اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

متحدہ عرب امارات نے ایران پر سنگین الزام عائد کردیا

datetime 25  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ الشیخ عبداللہ بن زاید نے کہا ہے کہ ایران نے گزشتہ برس عالمی طاقتوں کے ساتھ نیوکلیئر سمجھوتے کے بعد سے علاقائی امن تاراج کرنے کا کوئی موقع ہاتھ جانے نہیں دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق یو این جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں الشیخ عبداللہ بن زاید کا کہنا تھا کہ ایران اب بھی خطے کے ہمسایہ ملکوں میں مسلسل مداخلت کے ذریعے آزادی و خودمختاری کے اصولوں کی دھجیاں بکھیر رہا ہے۔ ایران کی ان کوششوں سے علاقے میں گھٹن اور مسلسل عدم استحکام کی فضا پائی جاتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تہران اپنے شعلہ نوا بیانئے، کھلی مداخلت اور ملیشیاؤں کو مسلح کرنے جیسے اقدامات کے ذریعے علاقائی امن تاراج کر رہا ہے۔ میزائل پروگرام کو ترقی جیسے اقدامات اٹھا کر ایران ساری صورتحال پر کو مزید خراب کر رہا ہے۔انہوں نے اپنی تقریر میں یاد دلایا کہ ایران کے حالیہ بیانات سے یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہو گئی ہے کہ وہ متعدد عرب ملکوں کی داخلی سیاست میں مداخلت سے باز نہیں آیا۔ ان میں یمن، لبنان اور شام نمایاں نام ہیں ایرانی پاسداران انقلاب کے سابق کمانڈر محسن رضائی کا گزشتہ جمعہ کو دیا جانے والا بیان اس سلسلے کی تازہ ترین کڑی ہے جس میں انہوں نے واشگاف الفاظ میں کہا تھا کہ ان کا ملک شام، بحرین اور یمن میں اپنے حلیفوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا اور ان کی سیاسی اور معنوی امداد جاری رکھے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…