،جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے، بھارت چاہے جو کر لے اب یہ کام ہو کر رہے گا، طیب اردگان نے واضح پیغام دے دیا

20  ستمبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ترک صدر طیب اردگان نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں یقین دہانی کروائی ہے کہ بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مظالم کا جائزہ لینے کے لئے او آئی سی کا انسانی حقوق کمیشن مقبوضہ کشمیر ضرور جائے گا۔ ترک صدر کا کہنا تھا کہ ہمارا جینا اور مرنا آپ کے ساتھ ہے پاکستان اور ترکی یک جان دو قالب ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 71ویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں سربراہان مملکت کے مابین خصوصی ملاقات میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ جس کی خاص بات یہ تھی کہ یہ ملاقات ترکی میں ناکام بغاوت کے بعد دونوں سربراہان کے مابین پہلی ملاقات تھی۔ ملاقات کے موقع پر وزیر اعظم  کے مشیر طارق فاطمی اور سرتاج عزیز بھی موجود تھے جبکہ ملاقات میں عراق اور شام کی صورتحال کے علاوہ جنوبی ایشیا  اور بھارت کی بڑھتی ہوئی جارحیت اور کشمیر میں مظالم پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر ترک صدر نے وزیر اعظم کو بتایا کہ او آئی سی کا کمیشن بھارتی مظالم کا جائزہ لینے کے لئےکشمیر ضرور جائے گا اور بھارتی مظالم کے حوالے سے حقائق کو عالمی سطح پر بھرپور انداز میں اٹھایا جائے گا۔

سربراہان مملکت کے مابین اس گفتگو میں دو طرفہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ترک کمپنیوں  کی پاکستان میں خدمات پر وزیر اعٖظم نے خراج تحسین پیش کیا جبکہ وزیر اعظم نے ترکی میں ہونے والے بم دھماکوں کی مذمت بھی کی۔ اس موقع پر نیوکلئیر سپلائر گروپ میں شمولیت کے لئے ترکی کے کردار کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…