پاکستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ امن کے خواہاں ہیں ، بھارتی وزیر داخلہ

8  مارچ‬‮  2016

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہےکہ پڑوسی ممالک کے ساتھ امن کے ساتھ رہنے کا خواہش مند ہے اور اسی سلسلے کے تحت چین اور پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا راست اختیار کیا گیا تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ عالمی سطح پر ابھرنے والی دہشت گردی کے پیش نظر داعش بھارت کے لئے بھی ایک خطرہ ہو سکتا ہے بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارت کی یہ پالیسی رہی ہے کہ وہ اپنے مخالفین کے ساتھ بھی دوستی کے حق میں ہے اور اسی سلسلے کے تحت جہاں چین کے ساتھ پہلے سے ہی مذاکرات کئے گئے ہیں وہیں پاکستان کے ساتھ بھی معطل شدہ مذاکرات بحال کئے گئے ہیں انہوں نے اپوزیشن جماعتوں پر الزام عائد کیا کہ پہلے ان کی حکومت پر یہ الزام لگایا جا رہا تھا کہ بھارت کی نئی حکومت پڑوسی ماملک کے ساتھ سخت گیر اپروچ رکھتی ہے لہذا اس الزام کو دور کرتے ہوئے بھارتی حکومت نے باضابطہ طور پر پاکستان کے ساتھ جامع مذاکراتی عمل کی بحالی کا اعلان کر دیا اب ایک مرتبہ پھر جامع مذاکرات کی بحالی پر بھی اپوزیشن واویلا کرتی ہے انہوں نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کو بڑی پیشرفت سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ مودی کی سربراہی میں پی جے پی پڑوسیوں کے ساتھ تمام مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے چاہتی ہے تاہم انہوں نے عالمی سطح پر ابھرنے والی دہشت گردی کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے تشویش ظاہر کی کہ داعش کی بڑھتی سرگرمیاں برصغیر میں ابھی اثر انداز ہو سکتی ہیں اور بھارت کی سلامتی کے لئے بھی یہ کسی بھی وقت خطرہ بن سکتی ہے تاہم ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں بھارت داعش کے خلاف عالمی اتحاد کا حصہ بننے کے لئے تیار ہے ۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…