ملکہ کو خیرباد کہنے ان کے پالتو جانور بھی جنازے میں شریک

20  ستمبر‬‮  2022

لندن(این این آئی)آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم 96 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں گزشتہ روز ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں جس میں جہاں دنیا بھر سے لوگوں نے شرکت کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا وہیں ان کے پالتو جانور بھی کسی سے پیچھے نہ رہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ملکہ الزبتھ دوم کو اپنے پالتو جانوروں سے بہت پیار تھا وہ جب بھی کسی ملک کے دورے پر جاتیں تو اپنے کورگی نسل کے پالتو کتوں کو اپنے ساتھ لے جانا نہ بھولتیں۔گزشتہ روز ان کے جنازے میں دنیا بھر کے سربراہان، شاہی خاندان کے افراد اور برطانوی عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ملکہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر ان کے پالتو جانوروں جن میں کورگی اور ڈورگی نسل کے کل چار کتے اور پونی نسل کے گھوڑے (وہ گھوڑے جن کا قد چھوٹا ہوتا ہے) شامل ہیں، نے بھی ملکہ کے جنازے میں شرکت کر کے اپنی ملکہ کو دکھی دل سے آخری بار رخصت کیا۔کورگی، ڈورگی اور پونی نے ونڈسر کیسل کے باہر سے جنازے کے جلوس کا مشاہدہ کیا اور ملکہ کو آخری بار الودع کہا تو ان کی آنکھیں بھی نم ہوگئیں۔واضح رہے کہ کورگی نسل کے کتے ان کے بیٹے یعنی شہزادہ اینڈریو اور ان کی اہلیہ نے ملکہ کو تحفے میں دیئے تھے۔ملکہ کی وفات کے بعد ان کا خیال شہزادہ اینڈریو اور ان کی اہلیہ ہی رکھیں گے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…