25 انچ لمبے کانوں والی کتیا نے عالمی ریکارڈ قائم کردیا

26  ستمبر‬‮  2021

اوریگون(این این آئی) ایک امریکی خاتون کی پالتو کتیا نے تقریباً 25 انچ لمبے کانوں کے ساتھ اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروا لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق، کْون ہاؤنڈ نسل سے تعلق رکھنے والی اس کتیا کا نام ’لو‘ ہے اور یہ امریکی ریاست اوریگون میں رہنے والی خاتون

، پیج اولسن کی پالتو ہے جو پچھلے تین سال سے ان کے پاس ہے۔اگرچہ کْون ہاؤنڈ نسل کے کتے اپنے لمبے کانوں کی وجہ سے مشہور ہیں لیکن ’لو‘ ان میں بھی زیادہ لمبے کان رکھتی ہے۔پیج اولسن کو اندازہ تھا کہ دوستانہ مزاج رکھنے والی ’لو‘ کے کان غیرمعمولی طور پر لمبے ہیں لیکن انہیں اس کے کانوں کی لمبائی ناپنے کا موقع نہیں مل رہا تھا۔البتہ، گزشتہ برس کووِڈ 19 وبا میں لاک ڈاؤن کے دوران جب انہوں نے ’لو‘ کے کانوں کی لمبائی ناپی تو پتا چلا کہ اس کا ہر کان 12.38 انچ لمبا ہے، یعنی اس کے دونوں کان مجموعی طور پر 24.76 اِنچ لمبے (25 انچ سے معمولی کم) ہیں۔یہ معلوم ہوجانے کے بعد انہوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈ سے رابطہ کیا۔ البتہ عالمی وبا کی وجہ سے اس امر کی باضابطہ تصدیق چند روز پہلے ہی ممکن ہوئی ہے۔اب ’لو‘ کے پاس دنیا میں سب سے لمبے کانوں والی کتیا کا اعزاز ہے جبکہ اس کا نام بھی گنیز بک ا?ف ورلڈ ریکارڈ کے 2022 ایڈیشن میں اشاعت کیلیے منظور کرلیا گیا ہے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…