مسافروں میں کرونا وائرس کی جانچ کا انوکھا انداز ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

13  مارچ‬‮  2020

بیروت(این این آئی)لبنان میں بیروت کے ہوائی اڈے پر اْترنے والے طیارے کے مسافروں میں کرونا وائرس کے انکشاف کے لیے جانچ کا انوکھا انداز اختیار کیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق لبنانی صارفین کی جانب سے سوشل میڈیا پر وائرل کی جانے والی وڈیو میں لبنانی وزارت صحت کی طبی ٹیم تہران سے آنے والی آخری پرواز کے مسافروں کی جانچ کرتے ہوئے نظر آ رہی ہے۔

اس دوران ٹیم کے افراد نے تمام 105 مسافروں کی جانچ نہیں کی بلکہ مسافروں کو چھوڑ چھوڑ کر خصوصی آلے کے ذریعے ان کے درجہ حرارت کو نوٹ کیا۔ واضح رہے کہ ایران کا شمار اْن ممالک میں ہوتا ہے جہاں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی بڑی تعداد سامنے آ چکی ہے۔دوسری جانب بیروت کے ہوائی اڈے پر سیکورٹی ادارے کی کمان نے مطلوبہ طبی اقدامات میں غفلت یا تساہل برتنے کی تردید کی۔ ساتھ ہی اس بات کی بھی تردید کی گئی کہ ایرانی طیارے کے مسافروں کو حفاظتی اقدامات کے بغیر بیروت ہوائی اڈے سے باہر لے جانے کے لیے کسی بی سیاسی جماعت کی سواریوں نے مداخلت کی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں سرکاری وفود کو اس ایرانی طیارے کے مسافروں کو وصول کرنے کے لیے ہوائی اڈے پر پہنچے ہوئے دیکھا گیا۔سیکورٹی ادارے کی کمان کے مطابق مذکورہ تصاویر وزیر زراعت عباس مرتضی کے بیروت ہوائی اڈے کے دورے کے موقع پر لی گئیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…