ایک ڈالر میں شادی کرنے والے کینیا کے جوڑے کی پرتعیش تقریب نے سب کو حیران کرڈالا

15  فروری‬‮  2017

نیروبی (آئی این پی )ایک ڈالر میں شادی کرنے والے کینیا کے جوڑے کیلئے پرتعیش تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقصرف ایک ڈالر خرچ سے شادی کرنے والے کینیا کے جوڑے نے ویلنٹائن ڈے کے موقعے پر خیر خواہوں کی مالی مدد سے ایک پر تعیش تقریب میں اپنی شادی کے عہد کی تجدید کی ہے۔ان کی شادی کے کل خرچ کی خبر سوشل میڈیا پر پھیل گئی تھی جس کے بعد بہت سے لوگوں نے انھیں مدد کی

پیشکش کی۔ولسن اور این موتورا نے 2016 میں دو بار اپنی شادی کی تقریب معطل کی کیونکہ وہ اس پر خرچ کرنے کے لیے 300 امریکی ڈالر جمع نہ کر سکے تھے۔ رواں سال انھوں نے کم از کم بجٹ میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔اپنی شادی کی پہلی تقریب میں دونوں نے جینز اور ٹی شرٹ پہننی تھی اور سٹیل کے دو رنگز کو بطور انگوٹھی استعمال کیا تھا۔کینیا میں میڈیا کے اندازے کے مطابق نائیروبی کے ایک معروف ہوٹل میں ان کی حالیہ تقریب کا خرچ 35 ہزار ڈالر تک ہو سکتا ہے۔ کیونکہ جوڑا پہلے سے شادی شدہ تھا اسی لیے حالیہ تقریب میں انھوں نے صرف انگوٹھیاں ایک دوسری کو پہننائیں۔تاہم تقریب کی مرکزی منتظم کمپنی سلق ایونٹس پلینر کا کہنا ہے کہ جوڑے کو پہلے ہی مالی امداد کی جا چکی ہے اور اس تقریب کا معاملہ رومانوی تھا۔کمپنی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جوڑے کو دیگر افراد نے پہلے ہی مالی امداد دی ہے۔ مختلف لوگوں نے مختلف سطح پر ان کی مدد کی ہے۔ انھیں ایک فارم، ایک ہنی مون، اور بزنس شروع کرنے کے لیے رقم کا وعدہ پہلے ہی مل چکا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چونکہ یہ سب پہلے مل چکا ہے، اور ان کی پہلے شادی کی تقریب نہیں ہو سکی تھی، تو کیوں نہ انھیں یہ دیا جائے۔تاہم ترجمان نے حالیہ تقریب پر کل اخراجات کی رقم نہیں بتائی کیونکہ ان کے مطابق بہت سے لوگوں نے عطیات اشیا کی مد میں دیے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…