برطانیہ میں پرتعیش مکان 3 ڈالر سے بھی کم میں فروخت کیلئے تیار،خریداروں کی لائن لگ گئی

5  فروری‬‮  2017

لندن(آئی این پی) برطانیہ میں ایک شہری نے روایتی طریقے سے اپنا گھر فروخت کرنے میں ناکامی کے بعد ایک منفرد اور انوکھا طریقہ اختیار کرلیا۔ برطانوی اخبار دی سن کے مطابق دنستان لو نامی برطانوی نے لندن سے 370 کلومیٹر شمال میں واقع کانٹی لنکا شائر میں اپنے 6 بیڈ روم والے گھر کو فروخت کے لیے پیش کیا۔

اخبار کا کہنا ہے کہ اس مکان کی مارکیٹ ویلیو 6.5 لاکھ پانڈ (8.12 لاکھ ڈالر)ے تاہم کسی ایک خریدار کی جانب سے بھی کوئی پیش کش موصول نہیں ہوئی ہے۔ اس کے بعد لا نے گھر کو فروخت کرنے کے واسطے ایک نیا طریقہ اپنایا ہے۔لا کا ارادہ ہے کہ وہ 5 لاکھ ریفل ٹکٹ جاری کرے گا جب کہ ایک ٹکٹ کی قیمت صرف 2 پانڈ( 2.5 امریکی ڈالر) ہوگی۔ اس طرح مجموعی طور پر 10 لاکھ پانڈ کی رقم جمع کرلینے کے بعد لا ان ٹکٹوں کی قرعہ اندازی کر کے انعام میں مکان جیتنے والے کے نام کا اعلان کرے گا۔ اس طرح جیتنے والے شخص کو یہ مکان صرف 2 پانڈ کے عوض مل جائے گا جب کہ فروخت کرنے والے کو پورے دس لاکھ پانڈ کی رقم حاصل ہو گی جو مکان کی مارکیٹ ویلیو سے تقریبا 4.5 لاکھ پانڈ زیادہ ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق ڈنسٹن لا نے یہ گھر 2011 میں 4.35 لاکھ پانڈ میں خریدا تھا۔ اس وقت گھر میں چار افراد رہائش پذیر ہیں جن میں 37 سالہ لا ، اس کی 32 سالہ بیوی نتاشا اور دو بیٹے 15 سالہ ڈیلن اور 5 سالہ اوزی شامل ہیں۔دسنستان لو کی اس پیشکش پر حیرت انگیز ردعمل دیکھنے میں آیا ہے اورخریداروں کی لائن لگ گئی ہے توقع کی جارہی ہے کہ وہ جلد ہی اپنا ٹارگٹ مکمل کرلے گا اوراس کے بعد قرعہ اندازی کا انعقاد کیاجائے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…