پیرس حملہ مو بائل فون نے جان بچا لی

15  ‬‮نومبر‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )فرانس میں دہشت گردی کے واقعے میں یوں تو 128 افراد جان کی بازی ہار گئے لیکن جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے کی مصداق ایک شخص کی طرف لپکنے والی گولی اس کے موبائل فون سے ٹکرا گئی جس سے اس کے موبائل پر تو بڑا سا ڈینٹ پڑ گیا تاہم وہ موت کے منہ میں جانے سے بال بال بچ گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سلویسٹر نامی شخص فرانس کے نیشنل اسٹیڈیم کے باہر کھڑا فون سننے میں مصروف تھا کہ دھماکے اور فائرنگ کے دوران ایک گولی تیزی سے اس کے سر کی جانب بڑھی اور اسے خبر تک نہ تھی کہ موت اس کے طرف اس تیزی سے بڑھ رہی ہے، سلوسٹر کو اس بات کا علم اس وقت ہوا جب وہ گولی اس کے موبائل سے ٹکرائی، گولی لگنے سے اس کے موبائل فون کی پشت پر بڑا ڈینٹ پڑ گیا تاہم وہ اس حملے سے محفوظ رہا اور موت اسے چھو کر نکل گئی۔
زندگی اس طرح بچ جانے پر خوف اور خوشی کے ملے جلے تاثرات کے ساتھ میڈیا سے بات کرتے ہئے سلوسٹر کا کہنا تھا کہ اس کے فون کی بدولت اس کی جان بچ گئی بصورت دیگر اس کا سر گولی سے پھٹ جاتا تاہم اس کی خواہش تھی کہ اس کی طرح دیگر لوگ بھی بچ جاتے۔



کالم



زندگی کا کھویا ہوا سرا


ڈاکٹر ہرمن بورہیو کے انتقال کے بعد ان کا سامان…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…