کینیا(نیوز ڈیسک)آپ نے یقیناً خواتین کے لئے علیحدہ اسکول، کالج، جامعات ، جمنازیم، بازار اور عبادت گاہوں کے بارے میں سنا ہوگا لیکن کبھی سنا ہے کہ خواتین کا علیحدہ گاﺅں؟ جہاں کسی بھی آدمی کو جانے کی اجازت نہیں، اس گاو¿ں میں صرف اور صرف خواتین ہی رہتی ہیں اور مردوں کے جانے پر سخت پابندی ہے۔
جی جناب براعظم افریقا کے ملک کینیا میں واقع گاﺅں اوموجا میں صرف خواتین ہی رہتی ہیں اور یہاں مردوں کےداخلے پر سخت پابندی ہے۔ یہ گاﺅں ہے افریقی ملک کینیا کے شمال میں جو کہ اوموجا کے نام سے جانا جاتا ہے جہاں کسی بھی مرد کو آنے کی اجازت نہیں ہے۔ یہ گاﺅں مکمل طور پر ایسی خواتین کے لئے ہے جہاں جنسی زیادتی، گھریلو تشدد، ناکام شادیوں یا زبردستی کم عمری میں شادی جیسے واقعات کا شکارخواتین قیام پذیر ہیں یعنی مردوں کے زیرعتاب رہنے والی خواتین ہی اس گاﺅں میں رہتی ہیں۔
خواتین کے اس گاﺅں کا قیام 1990 میں 15 خواتین کے ایک ایسے گروپ کی جانب سے عمل میں آیا جنہیں علاقے میں موجود برطانوی فوجیوں کی جانب سے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد ان خواتین نے ایک ایسی کمیونٹی بنانے کے بارے میں سوچا جہاں صرف خواتین سکون سے رہ سکیں۔ اس وقت گاﺅں میں تقریبا 47 کے قریب خواتین اور 200 بچے زندگی گزاررہے ہیں، یہ خواتین اپنے اخراجات کے لئے دستکاری کا سامان اور زیورات تیارکرکے وہاں آنے والے سیاحوں کو فروخت کرتی ہیں۔
کینیا کا ایسا گاﺅں جہاں مردوں کا داخلہ ممنوع
24
اگست 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں