اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

گاڑی سے ٹکرانے کے بعد20سال بعد نابینا شخص کی بینائی واپس آگئی

datetime 12  فروری‬‮  2020 |

گورزو(این این آئی)پولینڈ کے شہر گورزو میں ایک شخص کے لیے حادثہ معجزہ ثابت ہوا۔جینس گوراج نامی شخص 20 سال سے اپنی بائیں آنکھ کی بینائی سے مکمل طور پر محروم تھے اور وہ صرف اپنی دائیں آنکھ سے ہی دیکھ سکتے تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گوراج 20 سال قبل شدید الرجی کے اثرات کے باعث اپنی بائیں آنکھ کی بینائی کھو چکے تھے لیکن 2018 میں ان کے ساتھ ایک ایسا حادثہ پیش آیا جو ان کے لیے خوش قسمتی سے ایک معجزہ ثابت ہوا۔جینس کا کہنا ہے کہ وہ سڑک پار کر رہے تھے تو اچانک انہیں ایک گاڑی نے ٹکر ماردی جس کے باعث ان کے سر اور کمر میں چوٹیں آئیں اور پھر ان کی ایک سرجری بھی ہوئی۔ان چوٹوں کے علاوہ یہ حادثہ ان کے لیے معجزے کا باعث اس لیے بنا کیونکہ حادثے کے بعد کچھ روز اسپتال میں گزارنے اور سرجری کے بعد ایک دن جب انہوں نے اپنی آنکھ کھولی تو وہ حیران رہ گئے، انہیں ہر چیز صاف اور شفاف نظر آرہی تھی جس کے بعد انہوں نے اس بارے میں ڈاکٹر کو بھی بتایا مگر ڈاکٹر اس کی وجہ بیان نہیں کر پارہے تھے۔انڈیپینڈنٹ پبلک پروونشیل اسپتال کے ترجمان کا کہنا تھا کہ متاثرہ شخص کی بینائی 2 ہفتوں میں واپس آئی ہے، ہمیں نہیں معلوم کے ایسا کیسے ہوا ہے، ہوسکتا ہے کہ ہم ان کو اس وقت جو دوائیاں دے رہے تھے یہ اس کی وجہ سے ہوا ہو۔متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ وہ اب ہر چیز کو صحیح سے دیکھ سکتا ہے جس سے اس کی زندگی بدل گئی ہے۔



کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…